Khwab me weeraani dekhne ki tabeer
(۱) اس کی دلالت رشتہ داروں کی جماعت کے منتشر ہونے پر ہوتی ہے۔
(۲) شہر کا ویران ہونا اس کے بادشاہ کے مرنے یا لوگوں پر اس کے ظلم کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۳) اسی طرح خواب میں بادشاہ کو مرتے دیکھنا شہر کی بربادی کی دلیل ہے۔
(۴) خواب میں خود کو کسی ویرانے میں پانا ایسی قوم کے ساتھ پالا پڑنے کی علامت ہے جس پر اس کا بس نہ چلتا ہو۔
(۵) خواب میں زلزلے سے شہر کا برباد ہونا بادشاہ کی طرف سے کسی کو قتل کرنے کا حکم صادر کرنے یا شریف ومعزز لوگوں کی عزتوں میں کمی واقع ہونے کی دلیل ہے۔
(۶) کسی آباد بستی کو اجڑتے ہوئے اور اس کی کھیتوں کی فصلوں کو معطل ہوتے ہوئے دیکھنا وہاں کے رہنے والوں کے گمراہ ہونے یا ان پر کوئی آفت آنے کی علامت ہے۔
(۷) بستی کو آباد دیکھنا اس کے رہنے والوں کے دینی درستگی کی دلیل ہے۔
(۸) خواب دیکھا کہ پوری دنیا کے مکانات اور فصلیں خراب ہو گئے ہیں اور خود کوبہترین ہیئت اور خوبصورت لباس اور سواری پر ویرانے میں دیکھے تو یہ اس کی دنیا ہے جو گمراہی کے ساتھ اس کو ملے گی۔
(۹) گھر کی دیواروں کا سیلاب کی وجہ سے برباد ہونا بیوی کی موت کی علامت ہے۔
(۱۰) خواب دیکھا کہ اس کا گھر اس کے اوپر گر گیا اور گرد وغبار اٹھا تو یہ چیچک جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) کبھی چھت گر نا سخت تکلیف پہنچنے کی دلیل ہوتا ہے۔
(۱۲) خواب دیکھا کہ بر باد جگہ آباد ہوگئی ہے تو یہ صاحبِ جگہ کی دینی درستگی اور گمراہی سے رجوع کر کے ہدایت کی طرف آنے کی دلیل ہے۔
(۱۳) گھر، کمرہ وغیرہ کی چیزوں کا اندر گرنا گھر سے کسی غائب شخص کے آنے کی دلیل ہے یا علامت ہے اس کی بیٹی یا بہن کی شادی کا بند وبست ہو گا۔
(۱۴) کسی مکان کا ہوا کی وجہ سے گرنا، ظالم بادشاہ کے ہاتھوں اس گھر میں کسی کی موت واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۵) خواب د یکھا کہ وہ کسی پرانے مکان کو گرا رہا ہے تو تعبیر ہے غم وشر اور مصیبت میں مبتلا ہوگا۔
(۱۶) خواب دیکھا کہ اس کا پورا گھر یا اس کا کچھ حصہ اس کے او پر گر گیا تو دلیل ہے کہ اس گھر میں کسی کا انتقال ہو گا یا دلیل ہے صاحبِ مکان پر کوئی بڑی مصیبت آئے گی یا کوئی بڑا برا حادثہ واقع ہوگا۔
(۱۷) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کے کمرے کی چھت منہدم ہوگئی تو یہ اس کے شوہر کی موت کی دلیل ہے۔
(۱۸) کسی مقام یا آباد مکان کا برباد ہونا اس کے رہنے والوں پر مصیبت آنے کی علامت ہے۔
(۱۹) گھر کے ستون کا ٹوٹ جانا یا گر جانا صاحبِ گھر یا صاحبِ گھر کے کسی عزیز کی موت کی علامت ہے۔
(۲۰) دیوار میں سے کچھ گرنا یا منہدم ہونا مصیبت پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۱) کسی بادشاہ کا خواب میں اپنے گھر کو منہدم ہوتے دیکھنا ہر حالت میں عزت کی دلیل ہے۔