Khwab me tiryaaq antidote dekhne ki tabeer
تریاق کی تعبیر موت سے امان کی علامت ہے۔
حکایت: حضرت ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک آدمی نے آ کر خواب بیان کیا کہ خواب میں میرے ہاتھ کی انگلی میں سانپ نے ڈس لیا ہے اس میں ورم آ گیا میں نے تریاق اپنے منہ میں رکھا تو درد میں آرام آ گیا اور انگلی ٹھیک ہو گئی تو حضرت ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا معلوم ہوتا ہے کہ آپ فاجر لوگوں سے اختلاط رکھتے ہیں جن کو تریاق پسند نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آپ کسی چیز کے سبب ان سے بچتے ہیں۔