خواب میں ٹڈی دیکھنے کی تعبیر

khwab me tiddi locust dekhne ki tabeer

(۱) اس کی دلالت اللہ تعالی کے عذاب اور خدائی فوج پر ہوتی ہے اس لیے کہ یہ موسیٰ علیہ السلام کے معجزات میں سے ہے۔

(۲) کسی مقام پر ان کا اتر جانا یا اس مقام میں کوئی نقصان پہنچا کر آسمان کی طرف اڑنا تکلیف دہ لوگوں کی آمد کی دلیل ہے یا بارش برسنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) چھوٹی ٹڈیوں کی تعبیر بڑی کے مقابلے میں اچھی نہیں ہے، چنانچہ اس کی تعبیر بد اخلاق وبد سیرت فوج مسلط ہونے سے کی جاتی ہے۔

(۴) بعض علماء کی رائے ہے کہ ٹڈی کی دلالت چٹیل میدان پر بھی ہوتی ہے۔

(۵) ٹڈی سے کچھ گرتا ہوا د یکھنا عذابِ الہی کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۶) کسی ایسے علاقے میں ٹڈی دیکھنا جہاں اس کو کھا یا جاتا ہو یا اس سے کوئی دوسرا فائدہ حاصل کیا جاتا ہو رزق ملنے کی دلیل ہے۔

(۷) ہانڈی یاکسی اور برتن کے اندر ٹڈی کا گرنا درہم ودنا نیر ملنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۸) ہر اس جگہ میں ٹڈیوں کو دیکھنا جہاں ظاہر ہو کہ نقصان نہیں پہنچ سکتا غم کے دور ہونے، کامیابی اور خوشی کی دلیل ہے۔

(۹) کسی نے خواب دیکھا اس پر سونے کی ٹڈیوں کی بارش ہورہی ہے تو تعبیر ہے کہ اس  کا جو مال ختم ہوا ہےاللہ تعالی اس کا نعم البدل عطا کرے گا، اگر غمگین شخص یہ خواب دیکھے تو یہ غم دور ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۰) بعض علماء کی رائے ہے کہ ٹڈی کی تعبیر دھو کہ باز نانبائی سے بھی کی جاتی ہے۔

(۱۱) بعض معبرین کی رائے ہے کہ ٹڈی کی تعبیر فتنہ اور دشمن ہے۔

(۱۲) خواب میں کھیتوں اور گاؤں کے اندر ٹڈی دیکھنا تکلیف وشدت اور اشیاء کے باطل ہونے اور ہلاکت کی علامت ہے اس لیے کہ یہ نباتات پر واقع ہو کر اس کو بر باد کرتے ہیں۔

(۱۳) کبھی ان کی تعبیر شریرقسم کے لوگوں اور بد اخلاق قسم کی عورتوں کی موافقت سے بھی کی جاتی ہے۔

(۱۴) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے ٹڈیوں کو پکڑ کر ایک مٹکے میں ڈال دیا تو تعبیر ہے کہ اس کو درا ہم ملیں گے اور وہ ان کو کسی عورت کے پاس لے جائے گا۔

(۱۵) کبھی اس کی دلالت شور شرابا کرنے والی فوج پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۶) مکان کے اندر یا مکان کی چھتوں پر ان کا گرنا بارش پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۷) ٹڈیوں کا بہت زیادہ ہونا یا لوگوں کا اس کے خلاف کاروائی کرنا یا زمین وآسمان کے درمیان انہیں دیکھنا عذابِ الہی کی دلیل ہے اور لوگوں کا ان کو جمع کرنا اور کھانا اور ان کی طرف سے کوئی ضرر ونقصان نہ ہونا رزق کی وسعت اور معاشی بہتری پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) بعض اصحابِ تعبیر کی رائے ہے کہ کبھی اس کی دلالت دشمنوں کے اندر گھس آنے اور جیشِ عظیم کے ذریعے قلعوں پر حملہ آور ہونے اور اموال چھیننے پر بھی ہوتی ہے۔

(۱۹) کبھی اس کی دلالت رزقِ حلال پر بھی ہوتی ہے۔

(۲۰) خواب میں ٹڈی کھانا فوج کی طرف سے کچھ ملنے کی دلیل ہے۔

(۲۱) چھوٹی ٹڈیاں عوام الناس اور ان کے شور شرابے کی علامت ہے اور کبھی ان کی دلالت بارش اور اونٹوں پر بھی ہوتی ہے۔

(۲۲) کبھی اس کی دلالت اس شہر میں داخل ہونے والے دوستوں پر ہوتی ہے جس شہر میں ان کو خواب میں دیکھا ہے اور خواب میں زیادہ ٹڈیاں پکڑنا عورتوں کو خطبہ نکاح دینے میں زیادہ کلام کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top