خواب میں تیرا کی کرنے کی تعبیر

khwab me teraki swimming krna

(۱) کسی نے خواب میں دیکھا کو وہ سمندر میں تیر رہا ہے اگر وہ عالم ہے تو علم میں اپنی انتہا کو پہنچے گا اور کہا گیا کہ تیراکی سے مراد قید ہے۔

(۲) جس نے دیکھا کہ وہ خشکی میں تیر رہا ہے تو وہ قید ہو گا اور اسے قید میں تنگی بھی ہو گی اور اس میں اُسے اس قدر سختی یا نرمی ہو گی جس قدر تیراکی میں تھی یا جس قدر وہ خشکی سے قریب تھا۔

(۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی برابر وادی میں تیر رہا ہے تو وہ کسی جابر اور ظالم بادشاہ کی سلطنت میں داخل ہو گا اور اس سے کوئی حاجت طلب کرے گا تو وہ اس کو پورا کر دے گا اور اس سے جگہ حاصل کرے گا اور اللہ اس کو اتنا ہی امن دیں گے جتنا وہ وادی میں تیرا تھا۔

(۴) اگر وہ اس میں ڈرا تھا تو وہ کسی بادشاہ سے ڈرے گا اور اگر وہ نجات پا گیا تو اس سے بھی نجات پائے گا۔

(۵) اگر وہ گہرے سمندر میں داخل ہوا اور وہاں اس نے اچھی تیراکی کی تو وہ کسی بڑے کام یا کسی بڑی ولایت میں داخل ہو گا اور بادشاہت پائے گا  اور بڑی عزت اور قوت پائے گا۔

(۶) اور اگر وہ اپنی گدی کے بل پر تیر رہا تھا تو وہ تو بہ کرے گا اور معصیت سے لوٹے گا۔

(۷) اور اگر وہ پانی میں تیر رہا تھا اور اس کا پانی گدلا تھا تو وہ بادشاہ کے معاملات میں دخل دے گا اور نہ اس کے لئے تشویش کا باعث بن جائے گا  اور بادشاہ اس پر غصہ ہو گا۔

(۸) اور اگر اس نے سمندر کو عبور کر لیا تو وہ بچ جائے گا اگر تیرتے وقت ڈرا ہوا تھا تو قتل، خوف، قید اور بیماری پائے گا اور یہ چیزیں اس پر اتنی ہی لمبی ہو گی جتنا وہ خواب میں کنارہ سے دور تھا۔

(۹) اور اگر اس نے خیال کیا کہ وہ نہیں پہنچے گا تو وہ اس غم میں مر جائے گا اور اگر وہ تیرا کی میں جرأت کرنے والا تھا تو وہ اس عمل سے بچ جائے گا۔

(۱۰) اور اگر کسی بادشاہ نے دیکھا کہ وہ کسی سمندر میں تیرنے کا ارادہ کر رہا ہے اور سمندر کی موجیں بڑی طغیانی میں ہیں تو  اس کا کسی بادشاہ سے مقابلہ ہو گا اور اگر اس نے سمندر کو تیر کر عبور کر لیا تو وہ بادشاہ قتل ہو گا اور سمندر یا وادی وغیرہ کا خشک ہو جانا اس کی بادشاہت ختم ہو جانے کی علامت ہے جس کی نسبت اس کی طرف کی جاتی ہے یعنی اس کا ملک۔

(۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ پانی دوبارہ واپس آیا تو اس کی حکومت کا دوبارہ ملنا ہے۔

(۱۲) اگر اس نے دیکھا کہ وہ کسی نہر یا کسی سمندر کے چھوٹے حصے میں تیر رہا ہے اور اس کا سانس گھٹ رہا ہے اور اُسے سمندر سے ایسا اٹھایا گیا پھر اسے زمین پر لٹایا گیا تو اس آدمی کو پانی میں کسی ایسی شدت اور سختی کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ مچھلی کو خشکی میں کرنا پڑتا ہے اور آدمی کا جاگنے سے پہلے ہی سمندر میں تیرتے ہوئے بچ جانا تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے کہ انسان بیدار ہو جائے اور ابھی تک وہ پانی میں تیر رہا ہو۔

(۱۳) جس نے دیکھا گویا کہ وہ تیر رہا ہے تو وہ اپنے کسی دشمن سے جھگڑے گا اور اس پر غالب آئے گا۔

(۱۴) جس نے دیکھا کہ وہ سمندر میں تیرتے ہوئے داخل ہوا یہاں تک کہ وہ نظر آنا بند ہو گیا تو یہ اس کی ہلاکت اور کٹ جانے کی دلیل ہے۔

(۱۵) اگر اس نے دیکھا گویا کہ پانی نے اس کو گھیر لیا یہاں تک کہ وہ اس میں مر گیا کہ وہ اس حالت میں مرے گا اس کے گناہ بہت زیادہ ہوں گے اور سمندر یا شہر کے پانی کے اوپر چلنا دلالت کرتا ہے اچھے یقین پر اور کہا گیا کہ کسی ایسے کام میں اُسے یقین ہو گا جس میں اسے پہلے شک تھا اور کہا گیا کہ وہ ایسا سفر کرے گا جس میں خطرہ ہو گا لیکن وہ خدا کے بھروسہ پر سفر کر ہی لے گا اور جس نے دیکھا کہ پانی اس کی چھت پر چل رہا ہے تو بادشاہ کی طرف سے آزمائش میں مبتلا ہو گا ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top