Khwab me takabbur karne ki tabeer
(۱) کسی نے دیکھا کہ وہ دنیاوی خوشیوں اور نعمتوں کے مالک ہونے کی بناء پر تکبر کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے۔
(۲) کبھی خواب میں تکبر کرنا رزق اور منصب ملنے کی دلیل ہے مگر اس کا انجام خیر نہیں ہوگا۔
(۳) خواب میں اِترانا دین میں غلطی کی دلیل ہے۔
(۴) کبھی اس کی تعبیر جلدی زائل ہونے والی عزت اور منصب سے کی جاتی ہے۔ اگر یہی خواب مالدار دیکھے تو اس کی کمائی کم ہونے کی علامت ہے۔
(۵) خواب میں ناز سے چلنا یا انگڑائی لیتا ہوا چلنا تکبر، فخر اور دین نہ ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے چنانچہ اللہ کا فرمان ہے: ﴿ فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ثُمَّ ذَہَبَ اِلَىٰ اَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ ﴾ (ترجمہ: تو اس (عاقبت نا اندیش) نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی۔ بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا۔ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا)۔