khwab me tainki tank dekhna
(۱) یہ بیوی پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ اس میں پانی رکھا جاتا ہے، کبھی حوض کی تعبیر ہر وہ چیز ہوتی ہے جس میں کچھ رکھا جاتا ہے، مثلاً بیوہ، الماری، صندوق اور اس قسم کی دوسری چیزیں اور اس کی دلالت ان لوگوں پر ہوتی ہے جو انسان کے راز سے اکثر باخبر رہتے ہیں مثلاً بیوی، اولاد اور شریکِ کار وغیرہ۔
(۲) تیل کی ٹینکی میں پانی دیکھنا اس میں کمی واقع ہونے اور اس کے ختم ہونے کی دلیل ہے جس طرح پانی کی ٹینکی یا حوض میں تیل دیکھنا اس علاقے کے لوگوں کے غنی ہونے کی علامت ہے، مسافر خانوں اور مساجد کے حوض (ٹینکی) اس کے منتظمین اور اماموں پر دلالت کرتے ہیں۔
(۳) کسی نے خواب میں کسی نامناسب مقام میں حوض (ٹینکی) دیکھا تو تعبیر ہے کہ اس کے اہل کے پیچھے جنات پڑے ہوئے ہیں۔
(۴) کسی کنواں کا پانی بیداری میں کھارا ہو اور خواب میں اس کو حوض میں تبدیل ہوتا ہوا دیکھنا صاحبِ خواب کے اہل وعیال کے متوسط الحال ہونے کی دلیل ہے۔
(۵) خواب دیکھا کہ حوض میں پانی کی بجائے شہد یا گھی یا دودھ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بیوی حاملہ ہو گی یا وہ مزید دولت مند ہو گا لیکن اگر اس خواب میں اپنے اہل کو پیاسا دیکھے تو مذکورہ تعبیر نہیں ہو گی بلکہ تعبیر یہ ہو گی کہ وہ اپنے مال کو جمع کرے گا اور اس میں سے زکوۃ ادا نہیں کرے گا اور اس کے اہل وعیال ان لوگوں کی طرح ہوں گے جو دنیا کو آخرت پر ترجیح دیں گے یا علم بغیر عمل کے نصیب ہونے کی دلیل ہے اور کبھی مذکورہ خواب کی تعبیر بارش کی بندش اور اس سبب سے مال خرچ کرنے سے ہوتی ہے اور کبھی حوض دیکھنا مشکل کے آسان ہونے، عزت اور منصبِ جلیل نصیب ہونے کی دلیل ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت خوف سے مامون ہونے پر بھی ہوتی ہے۔