خواب میں سنار دیکھنا

khwab me sunaar dekhna

(۱) خواب میں اسے دیکھنا ریا، جھوٹ، دھوکہ، فراڈ اور تلبیس پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اشعار منظوم کرنے پر دلالت کرتی ہے اور کبھی سنار کی رؤیت علم وہدایت، خوشی، اولاد اور ازواج کی بھی علامت ہوتا ہے۔

(۲) سونے اور چاندی کو آگ سے گرم کر کے نکالتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ کذاب ہے اور لوگوں کو فتنوں میں ڈالنے والا ہے۔

(۳) کسی کو دیکھا کہ وہ سونے اور چاندی پر جواہر لگا رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ لوگوں کو کسی ایسے پر خطر کام پر جمع کرے گا جس کی ابتداء شر اور اختتام خیر ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top