خواب میں صبح اور فجر کا وقت دیکھنا

Khwab me subh ka waqt dekhna

اس کی تعبیر وعدہ کا پورا ہونا ہے۔

(۱) خواب میں صبح کو بری حالت میں دیکھنا صاحبِ خواب کے کفر یا کسی معصیت میں مبتلا  ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) خواب دیکھا کہ اس کی کوئی چیز گم ہو گئی اور طلوعِ فجر کے وقت اس کو مل گئی تو تعبیر ہے وہ گواہوں کے ذریعے اپنے قرض خواہ کے مقابلے میں مضبوط ہو گا۔

(۳) کسی مریض نے خواب دیکھا کہ صبح ہوئی تو وہ اس مرض سے مرنے کی صورت میں یا اس کے ٹھیک ہونے کی صورت میں نجات پائے گا۔

(۴) خواب میں اگر لوگوں کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی تو تعبیر ہے وہ سفر کرے گا یا حج کے لئے نکلے گا، اگر فجر کی تعبیر موت ہو تو نماز ادا کرنا قبر کے روشن ہونے، اللہ کے ولی ہونے اور جنت میں جانے کی بشارت ہے۔

(۵) اگر کوئی قیدی شخص خواب میں صبح ہوتی دیکھے تو یہ قید سے چھٹکارے کی دلیل ہے، ایسا شخص جو خشکی یا سمندر میں سفر کرنے سے روکا گیا ہو خواب میں صبح دیکھے تو اس کی بندش کے دور ہونے کی دلیل ہے۔

(۶) اگر ایسا شخص کہ جس کی بیوی نافرمان ہے خواب میں صبح ہوتی دیکھے تو دلیل ہے کہ ان دونوں کے مابین جدائی ہو گی اس لئے کہ دن زوجین کو جدا کرتا ہے اور اگر گناہوں کا مرتکب غافل یا کافر خواہشاتِ نفس کا رسیا شخص مذکورہ خواب دیکھ لے تو یہ اس کے توبہ کرنے اور اپنی غفلت سے بیدار ہونے اور کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔

(۷) اگر کوئی محروم شخص یا ایسا تا جر جس کی تجارت بند ہو اور کساد بازاری کا شکار ہو خواب میں صبح ہوتی دیکھے تو دلیل ہے کہ ان کی تجارت میں حرکت آئے گی اور رزق میں قوت پیدا ہو گی۔

(۸) کوئی ایسا شخص جو اپنے کسی کافر دشمن کے طلب میں ہے یا اپنے کسی ظالم مقابل سے مخاصمت کر رہا ہے مذکورہ خواب دیکھے تو وہ اپنے دشمن پر غالب ہو گا اور حق کے ساتھ اس پر غلبہ پائے گا، محصور قوم یا ظلم وجور، قحط وفتنہ میں مبتلا لوگ خواب میں صبح ہوتی دیکھیں تو ان مصائب سے نجات پائیں گے۔

خواب میں فجر  کا وقت دیکھنا

Khwab me fajar ka waqt dekhna

(۱) خواب میں فجر کے وقت کو دیکھنا ہدایت اور نور کے ظہور کی علامت ہے۔

(۲) اگر کوئی خواب میں فجر کے طلوع ہونے کو دیکھے تو اس کو لمبے زمانے تک پے در پے خوشیاں حاصل ہوں گی اس لئے کہ فجر تاریکی کے بعد روشنی لاتی ہے۔

(۳) اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے تاریک رات میں کوئی چیز گم کی، پھر فجر کے طلوع ہونے کے وقت وہ چیز مل گئی تو دلیل ہے کہ اس کے مقروض کے پاس کوئی چیز ہے جس کا وہ منکر ہے، اس پر دو گواہ گواہی دیں گے، پھر وہ مقروض اس کو تسلیم کر لے گا۔

فرمانِ خداوندی ہے۔ (وقرآن الفجر ان قرآن الفجر کان مشہودا) بنی اسرائل، ”بے شک قرآن پڑھنا روبرو“۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top