khwab me siddiqun AS ko dekhna
(۱) ان کو دیکھنا بشارت اور خوشیوں کی علامت ہے، زندگی، موت، وعدے پورے ہونے، سفر اور سفر سے واپسی کی دلیل ہے، نیز یہ پیغام ہے اولاد، شادی، سلطنت، عزت اور نصرت کا۔
(۲) خواب میں اگر صاحبِ خواب کو کوئی چیز دی یا کسی واقعہ کے ہونے کی خبر دی تو لا محالہ وہ ہو کر رہے گا اس لئے کہ وہ انہی امور کو انجام دینے پر مامور ہیں اور اس کی دلالت بادشاہوں کے ترجمانوں اور ان کے اسرار سے واقف اشخاص پر ہوتی ہے اور بعض مرتبہ شریف النسل ہونے، علمِ مکاشفہ سے بہرہ مند ہونے اور تختیاں پڑھنے کے عادی شخص پر دلالت کرتا ہے۔