خواب میں شكرا پرندہ دیکھنا

Khwab me shikra parinda hawk dekhna

(۱) اس کی تعبیر مذکر اولاد اور رفیع القدر ہیبت ناک شریک اور بادشاہ ہے۔

(۲) شکرے کا بچہ بلند پایہ بیٹا نصیب ہونے کی علامت ہے۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ شکرا اس کا پیچھا کر رہا ہے تو دلیل ہے کوئی بہادر اور شجاع آدمی اس پر غضب ناک ہے۔

(۴) شکرے کی دلالت قوت ومضبوطی والے ظالم آدمی پر بھی ہوتی ہے۔

(۵) کسی منازعت کے بغیر شکرا کو دیکھنا مالِ غنیمت سے بہرہ مند ہونے کی علامت ہے، یہی تعبیر اس حیوان کی ہے جس سے شکار کا کام لیا جاتا ہے اس لئے کہ اس کی پیدائش ہی شکار کے لئے ہے۔

(۶) کسی نے دیکھا کہ اس کو ایک شکاری شکرا مل گیا یا اس کا تابع ہوا تو دلیل ہے اس کو حکومت ملے گی، البتہ اس میں وہ ظالم اور بد مزاج اور فاسد الدین ہو گا۔

(۷) غیر شکاری شکرا ملنا یا شکرا کا فرمانبردار نہ ہونا ایسا بیٹا نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے جو جوانی کے مقام کو پہنچ جائے گا۔

(۸) کبھی شکرا کی دلالت عزت وقوت، دشمنوں پر غلبہ، اپنے مقاصد میں کامیابی، صحت، قیمتی اموال، غلام، باندیوں اور ازواج واولاد سے مزین ہونے اور غموم وہموم سے خلاصی پر بھی ہوتی ہے۔

(۹) کبھی اس کی دلالت موت پر بھی ہوتی ہے اور کبھی قید خانہ اور قیدی کے کھانے پینے کی اشیاء میں کمی واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) سدھایا ہوا شکرا غیر سدھائے ہوئے کے مقابلے میں تعبیری لحاظ سے بہتر ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top