خواب میں شکاری دیکھنا

khwab me shikaari hunter dekhna

(۱) اس کی تعبیر عورتوں کی طرف میلان رکھنے والے اور ان کو طلب کرنے کے لئے سازش کرنے والے شخص سے کی جاتی ہے اور کبھی اس کی دلالت حمام والے شخص پر اور کبھی کتاب کی تعلیم دینے والے شخص پر ہوتی ہے اور یہ اس شخص پر بھی دلالت کرتا ہے جو لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس کی تاک میں رہتا ہے۔

(۲) دریا میں یا خشکی میں جائز شکار کرنے والے کے ساتھ شکار میں شامل ہونا یا اس کی اعانت کرنا تعبیر کے لحاظ سے بہت بہتر ہے۔

(۳) لیکن حرم میں شکار کرنا یا ناجائز شکار کرنا تعبیری لحاظ سے اچھا نہیں۔

(۴) درندوں کو شکار کرنا ایسی طاقت کی علامت ہے جس کے ذریعے بڑے ظالم مضبوط بادشاہوں کے ساتھ سازش اور خداع کیا جائے۔

(۵) اسی طرح باز، شاہین، شکرہ وغیرہ کا شکار بھی بڑے سلطان اور قوت پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) پرندوں اور چڑیوں کا شکاری شریف لوگوں کے ساتھ مکر وخداع کرنے والا تاجر ہے۔

(۷) وحشی جانوروں کو شکار کرنے والے کی تعبیر عجمیوں کے ساتھ مکر وخداع کرنے اور ان پر غالب آنے والا شخص ہے۔

(۸) مچھلیوں کا شکار کرنے والے کی دلالت عورتوں کے ساتھ زیادہ جماع کرنے والے شخص پر ہوتی ہے خصوصاً باندیوں کے ساتھ۔

(۹) خواب میں درندوں کے شکاری کو دیکھنا قرض خواہوں پر کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بولنے والے پرندوں کو شکار کرنے والا جوانوں کو گانا سکھانے والے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں شکاری کا جال دیکھنا

khwab me shikari ka jaal dekhna

(۱) خواب میں شکاری کا جال، دین داری میں پیچھے رہنے والے، حیلہ اور مکر کرنے والے آدمی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر خواب میں کسی نے خود کو چڑیا کے شکار کے لئے جال لگاتے دیکھا تو وہ کسی مضبوط آدمی سے مکر کرے گا۔

(۳) خواب میں عورت نے خود کو جال لگاتے ہوئے دیکھا اور جب بھی جال لگایا اس میں پرندہ آ کر اڑ گیا تو دلیل ہے کہ یہ عورت اپنے شوہر سے حمل چاہتی ہے لیکن حمل نہیں ٹھہرتا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top