خواب میں شراب دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sharab wine alcohol dekhne ki tabeer

خواب میں شراب دیکھنا بلا محنت مالِ حرام ملنے کی دلیل ہے۔

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے شراب نوشی کی تو تعبیر یہ ہے کہ گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہوگا اور وسیع رزق پائے گا۔

(۲) خواب دیکھا کہ وہ شراب پی رہا ہے اور جامِ شراب میں اسے کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے تو تعبیر ہے کہ حرام مال ملے گا اور بعض کی رائے کے مطابق حلال مال ملنے کی بھی علامت ہے۔

(۳) اگر شراب پیتے وقت کوئی اس کے ساتھ نزاع کر رہا ہے تو بیداری میں بھی اس کے ساتھ نزاع کی دلیل ہے۔

(۴) خواب دیکھا کہ اس کو شراب کی ایک نہر مل گئی تو دلیل ہے کہ وہ دنیا میں فتنے کا سامنا کرے گا اور اگر اس میں داخل ہو جائے تو بقدرِ دخول اس فتنے میں مبتلا ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔

(۵) شرکت یا تزوج کے خواہشمند کے لئے شراب موافقت کی دلیل ہے۔

(۶) کسی حکمران کے لئے شراب پینا اس کی معزولی کی علامت ہے۔

(۷) پانی آمیزش کردہ شراب پینا ایسا مال ملنے کی دلیل ہے جو بعض حلال ہو اور بعض حرام اور بعض کے نزدیک مشترک مال نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے  اور بعض نے کہا ہے کہ یہ خواب کسی عورت سے مال ملنے اور اس کی بنا پر فتنہ میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) خواب دیکھا کہ وہ شراب بنانے کے لئے انگور نچوڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی بادشاہ کا خادم بنے گا اور اس کے ہاتھوں بڑے امور سرانجام پائیں گے۔

(۹) خواب میں ایسی مجلسِ شراب کی طرف بلانا جس میں بہت سارے پھل ہوں جہاد اور شہادت کی طرف دعوت دینے کی دلیل ہے۔

(۱۰) شراب کی دلالت فتنہ، شر، بغض اور عناد پر ہوتی ہے۔

(۱۱) کبھی شراب نوشی بیماری سے شفا پانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۲) کبھی خواب میں شراب پینا جنون یا قوتِ حسن کے ختم ہونے کی وجہ سے عقل کے جاتے رہنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے،  اگر یہی خواب کوئی جھگڑالو شخص دیکھے تو اس کی مخاصمت کے بطلان کی دلیل ہے اور پہلوان قسم کے شخص کے لئے خدمت گزار بننے کی علامت ہے، فقیر کے لئے امیر بننے کی اور غیر شادی شدہ کے لئے شادی کی بشارت ہے اور بیمار کے لئے صحت مندی کی دلیل ہے۔

(۱۳) اگر شراب پینے والا  لوگوں کے ساتھ لہو ولعب کی مجلس میں ہے تو یہ اس کے مرتد ہونے اور حکمران کے ساتھ قانون شکنی کے مرتکب ہونے یا ان کے ساتھ لڑنے جھگڑنے اور وعدہ خلافی کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۴) خواب میں کسی عالم کا شراب پینا اس کے علم میں اضافہ کی علامت ہے۔ 

(۱۵) انگور سے بنی ہوئی شراب پینا بعض دفع بے موسم انگور کھانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے یا انگور کے پکنے کی طرف احتیاج کرنے کی دلیل ہے یا کسی عیب میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور کبھی یہ رزقِ حلال نصیب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۶) خریدی ہوئی یا خود نچوڑی ہوئی شراب پینا کسی ایسی ممنوع چیز میں مبتلا ہونے کی علامت ہے جو لعن وتشنیع کا سبب بنے۔

(۱۷) کبھی شراب کی دلالت جھوٹ بولنے، فضول گوئی میں مبتلا ہونے، رازوں کو فاش کرنے اور زنا کرنے پر ہوتی ہے اور شراب پینا کبھی گناہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) اس کی دلالت مندرجہ ذیل اشیاء پر ہوتی ہے  زنا کار عورت، والدین کی نافرمانی، جائیداد فروخت کرنے، قرض، سامان، مال واولاد اور کسی مشکل میں مبتلا ہونے کے بعد راحت ملنا۔

(۱۹) کبھی شراب نوشی سے شراب نوش کی جہالت اور حماقت کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۲۰) کسی مردے کو خواب میں شراب پیتے دیکھنا جنت کی نعمتوں سے اس کے محظوظ ہونے کی دلیل ہے اس لئے شراب اہلِ جنت کے مشروبات میں سے ہے، لیکن میت اگر زندگی میں شراب کی عادی ہو یا اس کو حلال سمجھتی ہو تو یہ تعبیر نہیں ہوگی۔

(۲۱) شادی کے خواہش مند کے لئے شراب خیر پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں شراب بنانے اور بیچنے والے کی تعبیر

Khwab me sharab banane aur bechne wale ki tabeer

(۱) خواب میں اس کی رؤیت طلبِ عیش اور اس کی صفائی بیماریوں سے ٹھیک ہونے کی علامت ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت خود صاحبِ خواب پر بھی ہوتی ہے اور کبھی ناپاک اشیاء مثلاً خنزیر، بندر اور لہو ولعب کے آلات فروخت کرنے والے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳) کبھی شراب کی تعبیر مالدار حرام کمانے والے مرد سے کی جاتی ہے۔

(۴) شراب بنانے والے آدمی کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے جو اپنے مفاد کے لئے لوگوں کو غلط کاموں پر ابھارے۔

خواب میں جو کی شراب دیکھنا

khwab me jau Barley ki sharab dekhna

(۱) جو کی شراب کی تعبیر کسی بخیل آدمی سے مشقت کے ساتھ ملنے والا رزق یا محبوب کے ساتھ ملنے یا خوشی کے اظہار کے ساتھ رزق ہے۔

(۲) جو اور ہر قسم کی زرد رنگ کی شراب پینے والے کے لئے بیماری کی دلیل ہے، جبکہ بسا اوقات خادم کی طرف سے حاصل ہونے والے رزق پر بھی دلالت کرتی ہے۔

خواب میں جو کی شراب بیچنے والا دیکھنا

khwab me jau ki sharab bechne wala dekhna

جو کی شراب بیچنے والے کی تعبیر شرابی آدمی ہے اس لئے کہ اس کے پاس مختلف قسم کے برتن ہوتے ہیں اور ان برتنوں میں میٹھی، کڑوی، گرم، سرد اور خشک شراب ہوتی ہے، بسا اوقات مکتب میں یا پیشہ ور شخص کے اپنی دکان میں بچوں کے ساتھ آراستہ ہونے پر دلالت کرتا ہے، جو کی شراب بیچنے والے کے دیکھنے سے بسا اوقات طالب کے لئے رازوں اور کینہ کے ظاہر ہونے پر اور پیغام رساں کے لئے راز کی حفاظت کرنے پر دلالت ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top