khwab me shakar sugar dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا خوشیوں، بیماری سے شفاء اور غموں اور پریشانیوں کے زائل ہونے اور مراد کے پوری ہونے پر دلالت کرتا ہے اس کے لئے جو خواب میں اس کو کھائے یا اس کا مالک ہو اور اگر یہ بیوی پر دلالت کرے تو وہ بڑی معزز اور حسین ہو گی اور اگر بیٹے پر دلالت کرے تو وہ بڑا معزز، سمجھدار عالم ہو گا اور ہرفن والے سے اس کے فن میں شرکت کرے گا اور اگر مال پر دلالت کرے تو یہ حلال اور طیب ہو گا اور اگر علم پر دلالت کرے تو وہ بدعت سے خالص ہو گا اور شکر مال پر دلالت کرتی ہے اور شکر کا ایک دانہ محبوب پر یا بچے پر دلالت کرتا ہے اور بہت زیادہ شکر باتوں پر دلالت کرتی ہے اور ابنِ سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شکر بیچنے میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔
(۲) نباتاتی شکر قول اور عمل میں اخلاص پر دلالت کرتی ہے یں اور بعض دفعہ امراض کے اٹھنے اور بیماری سے شفاء پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ خوشحالی اور رزق پر نباتات کی طرف سے یا بارش کے نزول پر دلالت کرتا ہے۔