خواب میں سیسہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me seesah lead dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں سیسہ دیکھنے کی تعبیر کسی حقیر چیز کا حاصل کرنا ہے جو بطورِ عبرت یا شہرت ہو۔

(۲) اور بعض دفعہ اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ دیکھنے والا سخت مزاج، جری ہے یا بے حیا ہے کہنے میں اور کوئی کام کرتے ہوئے توقف نہیں کرتا۔

خواب میں سیسہ دیکھنے کی مزید تعبیرات

(۱) خواب میں یہ عوام الناس اور نچلے طبقے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے سیسہ لیا ہے تو دلیل وہ مال ہے جو وہ مجوسیوں سے لے گا۔

(۳) اور اگر کسی نے پگھلا  ہوا سیسہ لیا تو اس کو چاہیے کہ اس کے قبضہ میں جو مال ہے اس کی حفاظت کرے کہ وہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

(۴) اور اگر جما ہوا ہو تو کوئی حرج نہیں۔

(۵) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سیسہ پگھلا رہا ہے تو اس سے کسی عام معاملہ میں جھگڑا کیا جائے گا  اور وہ لوگوں کی زبانوں کا نشانہ بنے گا۔

( ۷ ) اور سیسہ اس سے بننے والی چیزیں گھڑے، برتن، شکار کے سامان پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں سیسہ گَر کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں سیسہ گر کو دیکھنے کی تعبیر کمزور اور فسادی آدمی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top