khwab me seerhi ladder dekhna
(۱) لکڑی کی سیڑھی کو خواب میں دیکھنا ناراضگی، تھکاوٹ اور سفر کے اسباب پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ سیڑھی سلامتی پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۲) اور بعض دفعہ لکڑی کی سیڑھی پر چڑھنا امر بالمعروف پر دلالت کرتا ہے اس شخص کے لیے جو امر بجا لانے والا نہ ہو یا نہی عن المنکر پر اس کے لیے جو منکر سے اپنے آپ کو نہ بچاتا ہو۔
(۳) اور اگر لکڑی کی سیڑھی عمارت کی صورت اختیار کر جائے تو یہ کام میں ثبات پر اور جس کام کو چھپانا چاہے اس کے چھپنے پر دلالت کرتا ہے اور سیڑھی کی دلالت بادشاہ پر بھی ہوتی ہے۔
(۴) اور جس نے سیڑھی کو نیچے بڑھتے دیکھا تو وہ بیمار ہو گا۔
(۵) اگر اس نے دیکھا کہ سیڑھی کھڑی ہے تو وہ بیماری سے شفاء پائے گا اور سلم اس شخص کے لیے سلامتی ہے جو کسی غم میں مبتلا ہو اور سیڑھی دلالت کرتی ہے سفر پر اور عزت والے آدمی ہونے پر۔
(۶) جس نے دیکھا کہ وہ نئی سیڑھی پر چڑھا تو اُسے خیر پہنچے گا دین اور دنیا میں بلندی ملے گی۔
(۷) اگر اس نے دیکھا کہ وہ پرانی سیڑھی پر چڑھا تو وہ بھلائی اور تجارت میں بلندی پائے گا اور اگر وہ کسی سے جھگڑا کرے گا تو اس پر غالب آئے گا اور اگرکسی نے دیکھا گویا وہ لوہے کی سیڑھی سے گرا تو اس کے دین کے کام میں سستی ہوگی اور وہ دوبارہ اپنے کام پر لوٹ آئے گا اور اگر کسی نے دیکھا گویا وہ پرانی سیڑھی سے اتر رہا ہے تو وہ تجارت میں نیچے آئے گا اور اُسے نفع نہ ہو گا۔
(۹) اگر سیڑھی ٹوٹ گئی اور وہ اس پرتھا تو اس کا دشمن اس پر غالب آئے گا۔
(۱۰) اور جس نے دیکھا گویا وہ سیڑھی سے کسی معروف اور ہلاکت والی جگہ پر اتر رہا ہے تو وہ ان غلط چیزوں سے محفوظ ہو گا جس میں وہ بلند ہے مثلا غرور وقتل و غیرہ۔
(۱۱) اور لکڑی کی سیڑھی کسی بلند منافق آدمی پر دلالت کرتی ہے اور اس پر چڑھنا نیت پر قائم ہونے پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ اس پر چڑھنا ایسی قوم سے مدد طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے جس میں منافقت ہو۔
(۱۲) اگر وہ اس پر اس لیے چڑھتا ہے کہ وہ کسی کی بات سن سکے تو وہ بادشاہت پائے گا اور سیڑھی پر چڑھنا ریاست پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ یہ اچھے لوگوں کی باتیں سن کر ان کے راز اور باتیں شریری لوگوں تک پہنچانے پر دلالت کرتا ہے۔