خواب میں سراب دیکھنے کی تعبیر

khwab me saraab mirage dekhna

(۱) اس کو خواب میں دیکھنا ایسے باطل کام کرنے پر دلالت کرتا ہے جو پورا نہیں ہو گا۔

(۲) جس نے سراب دیکھا اور اس کو کسی چیز کی لالچ ہے جس کی وہ آرزو کرتا ہے تو وہ اس چیز سے محروم ہو گا اور اسے حاصل نہیں کر پائے گا۔

(۳) اور خواب میں سراب کا دیکھنا دین میں نفاق اور کفر پر دلالت کرتا ہے یا دنیا اور اس کی زینت کی طرف مائل ہونے کی علامت ہے اور بعض دفعہ سراب کا دیکھنا اس چیز کی خواہش اور آرزو پر دلالت کرتا ہے جس کو وہ نہیں پا سکتا۔

(۴) اگر دیکھنے والا گمراہ ہو تو وہ جھوٹا گواہ ہو گا یا بدعتی عالم ہو گا اور بعض دفعہ سراب اس خواب پر دلالت کرتا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے کہ جس طرف اس نے سراب دیکھا تھا اس طرف کوئی مکر وخداع ظاہر ہو گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top