Khwab me safar pr jaane ki tabeer
(۱) خواب میں سفر کرنا لوگوں کے اخلاق سے پردہ ہٹنے پر دلالت کرتا ہے اور اگر وہ مسافر فقیر ہو تو وہ غنی ہو گا۔
(۲) اگر اس کے پاس خواب میں مسافر آئے تو یہ خبروں پر دلالت کرتا ہے جو دیکھنے والے کی مدد کریں گے اور جس نے دیکھا کہ اس نے سفر کیا تو وہ نیک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہو گا اور سفر زمین پر چلنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۳) جس نے دیکھا کہ اس نے سفر کیا تو وہ زمین پر چلے گا اور ایسا ہی جس نے دیکھا کہ وہ زمین پر چل رہا ہے تو وہ سفر کرے گا۔
(۴) جس نے دیکھا کہ وہ سفر کر رہا ہے تو وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گا اور بعض دفعہ سفر سے مراد سفر ہی ہوتا ہے۔
(۵) سفر سے واپسی بیداری میں توبہ کرنے اور گناہوں سے واپسی پر دال ہے اور سفر سے واپس لوٹنا حاجت پوری ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۶) جس نے دیکھا کہ اس نے پیدل سفر کیا تو یہ کوئی قرضہ ہے جو اس پر غالب آئے گا۔
(۷) جس نے دیکھا کہ وہ کسی گھر سے کسی مجہول علاقہ میں منتقل ہوا تو وہ سفر کرے گا۔
(۹) اگر کسی بیمار نے دیکھا کہ کسی دور جگہ کی طرف اس نے سفر کیا یا کسی مجہول گھر کی طرف سفر کیا تو یہ اس مدتِ سفر کی دلیل ہے۔
(۱۰) جس نے دیکھا کہ اس نے زادِ سفر لے لیا تو اچھائی اس پر آئے گی۔
خواب میں سفر سے لوٹنے کی تعبیر
(۱) خواب میں اس سے مراد اپنے اوپر عائد حقوق کا ادا کرنا ہے۔
(۲) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد پریشانیوں سے چھٹکارا، برائیوں سے نجات اور نعمت کا حصول ہے اور بعض دفعہ اس سے مراد خواب دیکھنے والے کا گناہوں سے توبہ کرنا بھی ہوتا ہے کیونکہ توبہ کا معنی گناہوں سے رجوع کرنا ہے۔
خواب میں زادِ راه دیکھنے کی تعبیر
(۱) اگر کسی نے خواب میں سفر کے لیے زادِ راہ (سفر کا سامان) لیا تو یہ تقویٰ پر دلالت کرتا ہے، فقیر کے لیے زادِ راہ مالداری اور مقروض کے لیے قرضہ ادا کرنے کی علامت ہے۔