Khwab me roti bread dekhne ki tabeer
فہرست
اس کی تعبیر کی کئی صورتیں ہیں۔
(۱) سفید رنگ کی روٹی خوشگوار زندگی اور مبارک رزق کی علامت ہوتی ہے۔
(۲) کالے رنگ کی روٹی زندگی میں تکلیف واقع ہونے کی علامت ہے۔
(۳) بعض علماءِ تعبیر کہتے ہیں کہ ہر روٹی چالیس سال عمر پر دلالت کرتی ہے۔
(۴) بعض کی رائے کے مطابق چپاتی کی دلالت شمار کیے جانے والے مال مثلا ، ہزار، سو، بیس، دس وغیرہ جو صاحبِ خواب کی حالت کے مطابق نہ ہو۔
(۵) کڑوے ذائقہ والی روٹی کڑوی زندگی کی اور شہد اور چینی کی طرح میٹھی روٹی قیمتوں میں گرانی واقع ہونے کی علامت ہے۔
(۶) گندم کی روٹی کی بھی یہی تعبیر ہے۔
(۷) خراب گندم کی روٹی کھانا شہد کو موم کے ساتھ کھانے کی علامت ہے۔
(۸) تعبیر کے لحاظ سے سب سے بہتر تعبیر تنور میں پکی ہوئی روٹی کی ہے۔
(۹) روٹی کی دلالت علم اور اسلام پر بھی ہوتی ہے اس لئے وہ دین کا ستون، روح کی قوت اور نفس کی حیات ہے۔
(۱۰) کبھی اس کی دلالت انسانی زندگی پر اور کبھی اس مال پر ہوتی ہے جو روحِ انسانی کو قوت کو بخشتا ہے۔
(۱۱) کبھی چپاتی کی دلالت عذاب پر اور کبھی مانگنے پر بھی ہوتی ہے، کبھی اس کی دلالت تربیت کرنے والی ماں اور دین کو درست کرنے والے غذا پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت عورت کی حفاظت۔
(۱۲) روٹی، صاف زندگی، حاصل کردہ علم اور سفید خوبصورت بیوی پر ہوتی ہے۔
(۱۳) خواب دیکھا کہ وہ عام لوگوں میں یا کمزوروں میں روٹیاں تقسیم کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب اگر طالب علم ہے تو اس کو علم نصیب ہوگا ، اگر واعظ ہے تو یہ روٹیاں اس کے وعظ پر دلالت کرتی ہیں۔
(۱۴) اگر ان روٹیوں کو لوگ کھائیں تو یہ صدقہ کرنے کی طرف اشارہ ہے یا تعبیر یہ ہے کہ کچھ لوگ اس کے محتاج ہوں گے۔
(۱۵) کسی میت کو دیکھا کہ وہ اس کی طرف روٹی پھینک رہا ہے تو یہ دلیل مال ہے یا کسی دوسرے کے ہاتھ سے ایسی جگہ سے رزق ملنے کی علامت ہے جس سے رزق ملنے کی کوئی امید نہ ہو۔
(۱۶) بادلوں کے اوپر یا چھت کے اوپر یا کھجور کے تنوں پر روٹی دیکھنا روٹی کی قیمت بڑھنے کی علامت ہے، اسی طرح تمام مبیعات اور کھانے کی چیزوں کو مذکورہ چیزوں کے اوپر دیکھنا ان کی قیمتوں میں اضافے کی دلیل ہے۔
(۱۷) خواب دیکھا کہ روٹی کو زمین پر پاؤں سے روندا جا رہا ہے تو یہ ایسی معاشی خوشحالی کی علامت ہے جو اترانے کا سبب بنے۔
(۱۸) خواب دیکھا کہ کسی مرد نے اس کے لئے روٹی لی ہے یا دیکھا روٹی اس کے ہاتھ سے آگ یا بیت الخلاء یا درخت سے نکلنے والے مادے پر پرگری، اگر صاحبِ خواب بہادر پہلوان ہے یا بدعات کے مواقع میں ہے تو یہ بدعت کی طرف علامت ہے بلا جانے کی دلیل ہے اور ایسے فتنے کی علامت ہے جس میں بہت سے لوگ مبتلا ہوں گے۔
(۱۹) روٹی کی دلالت دین پر بھی ہوتی ہے لہذا روٹی میں کمی زیادتی دینی کمی زیادتی کی دلیل ہے، روٹی میں کمی دیکھنے والے صاحبِ خواب کے ہاں اگر کوئی مریضہ ہو تو وہ ہلاک ہو گی اور دینی اعتبار سے کمزور ہو تو یہ خواب دینی فساد کی دلیل ہے۔
(۲۰) خواب میں روٹی پر پیشاب کرنا اپنے کسی ذی رحم محرم سے نکاح کرنے کی دلیل ہے۔
(۲۱) خواب میں روٹی پکانا دائمی منفعت کی غرض طلبِ معاش میں کوشش کرنے کی علامت ہے۔
(۲۲) تنور کے ٹھنڈا ہونے کے ڈر سے جلدی جلدی روٹی پکانا حکمرانی ملنے اور تنور سے نکلی ہوئی روٹیوں کی مقدار میں مال ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۳) بعض اصحابِ تعبیر کے کہنے کے مطابق روٹی خوشحالی، برکت، دوسروں کی محنت سے حاصل رزق اور غم کے دور ہونے کی علامت ہے۔
(۲۴) کھائے بغیر بہت ساری روٹیاں دیکھنا جلدی سے بھائیوں سے ملاقات کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۵) اور شیر مال روٹی پاکیزہ زندگی اور معتدل دینی زندگی گذارنے کی علامت ہے اور جو کی روٹی محنت ومشقت اور پرہیز گاری کی زندگی کی علامت ہے۔
(۱۲) خشک روٹی دیکھنا معیشت میں تنگی واقع ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۷) ٹوٹی ہوئی روٹی کھانا عمر کے تمام ہونے اور وقت مقرر آنے پر دلالت کرتا ہے، لیکن بعض معبرین کی رائے کے مطابق یہ خواب طلبِ عیش پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۸) کسی سے ایک لقمہ لینا لالچی ہونے کی علامت ہے۔
(۱۹) کبھی روٹی غیر شادی شدہ افراد کے لئے شادی اور پکی ہوئی پاکیزہ روٹی بادشاہ کے لئے عدل وانصاف اور کاریگر کے لئے اپنی کاریگری کے ساتھ خیر خواہی پر دلالت کرتی ہے۔
(۲۰) جوار اور چنے کی روٹی تنگی اور قیمتوں میں گرانی واقع ہونے کی دلیل ہوتی ہیں۔
(۲۱) گوبر کی جگہوں پر روٹی پڑی ہوئی دیکھنا سستی کی دلیل ہے۔
(۲۲) وسیع روٹی، وسیع رزق اور طویل عمر کی علامت ہے۔
(۲۳) کبھی روٹی غم دور ہونے کی بھی دلیل ہوتی ہے۔
(۲۴) روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کم عمر اور کم رزق پر دلالت کرتے ہیں۔
(۲۵) ایسے لوگوں کے لئے جو، جو کی روٹی کھانے کے عادی نہیں ہیں خواب میں جو کی روٹی کھانا گرانی اور تنگی کی علامت ہے۔
(۲۶) کم روٹی نفاق اور مشتبہ رزق کی علامت ہے اس لئے کہ اس میں آگ کا اثر باقی ہے۔
(۲۷) خواب دیکھا کہ اس کی پیشانی پر روٹی لٹک رہی ہے تو یہ اس کے فقر واحتیاج کی طرف دلالت ہے۔
(۲۸) پھوٹی لگی ہوئی روٹی ایسے بے فائدہ کثیر مال کی علامت ہے جس کی زکوۃ ادا نہ کی گئی ہو۔
(۲۹) گرم راگ یا گرم مٹی پر پکائی ہوئی روٹی کھانا معاش میں تنگی کی علامت ہے اس لئے کہ یہ مجبوری کی حالت میں پکائی جاتی ہے۔
(۳۰) خواب میں سالن کے بغیر صرف روٹی کھا نا صرف صاحبِ خواب کے بیمار ہونے اور اسی کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۱) کچی روٹی سخت بخار پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۳۲) فقراء کے لئے میدے کی روٹی مرض اور امید کے پوری نہ ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۳) بے چھنے آٹے کی روٹی اغنیاء کے لئے دلیلِ محتاجی ہے۔
(۳۴) بعض اہلِ تعبیر کے قول کے مطابق میدے کی گرم روٹی ولد کی علامت ہوتی ہے۔
(۳۵) نرم روٹی وسعتِ رزق پر دلالت کرتی ہے اور بعض علماء کہتے ہیں، نرم روٹی عمر کے کم ہونے پر دلالت کرتی ہے اور بعض کے نزد یک نرم روٹی مسلسل آنے والا کم فائدہ پر دلالت کرتی ہے۔
(۳۶) خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں دو نرم روٹیاں ہیں، کچھ اس روٹی سے اور کچھ اُس روٹی سے کھاتا ہے تو یہ دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۷) روٹی کی ٹکیہ قلیل منافع پر دلالت کرتی ہے۔
( ۳۸) اور پوری چپاتی بڑے منافع کی علامت ہے۔
(۳۹) کیک اور بسکٹ تندرستی کی علامت ہیں۔
(۴۰) گلی سڑی روٹی ارزانی کی نشانی ہے۔
(۴۱) اگر روٹی کو پر لگے اور وہ اڑ گئی تو یہ گرانی اور قحط سالی کی دلیل ہے۔
(۴۲) ٹوٹی ہوئی روٹی خوشحالی اور وسعتِ مالی اور بابرکت کمائی پر دلالت کرتی ہے۔
(۴۳) رغیف کی دلالت زوجہ، ولد، کامل ایک سال یا سو دراہم پر ہوتی ہے۔
(۴۴) اور غیر خمیری روٹی کسی سے قرض لینے کی خبر دیتی ہے۔
(۴۵) خشک روٹی آسودہ حال لوگوں کے لئے فاقہ کی علامت ہے جیسا کہ روٹی کا ٹکڑا فاقہ کی دلیل ہے اور کیک کی دلالت سفر پر بھی ہوتی ہے۔
(۴۶) ایسے لوگوں کے پاس داخل ہونا جو کیک یا روٹی کھانے پر قادر نہ ہوں غم، تکلیف اور شدت کی دلیل ہے۔
(۴۷) اسی طرح جو شخص پہلے کسی خیر یا شر میں ہو پھر اس سے علیحدہ ہو گیا ہو اس کے لئے کیک پھر سابقہ حالت کی طرف عود کرنے کی دلیل ہے۔
(۴۸) پتلی چپاتی سفر کی علامت ہے، کبھی اس کی دلالت مشکل میں آسانی ہونے پر بھی ہوتی ہے۔
(۴۹) تازی روٹی عزت کی علامت اور باسی شر کی نشانی ہے۔
(۵۰) ورق طماج دلیلِ آسودگی، علامتِ عزت ومنصب اور بعثِ خوشحالی ومسرت ہے اور کیک کی دلالت علم وہدایت پر بھی ہوتی ہے۔
(۵۱) اور کبھی سڑی گلی روٹی دین میں فساد واقع ہونے اور مرتد ہونے اور بیوی کی حالت میں خرابی واقع ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۵۲) روٹی کے مختلف رنگوں کے ٹکڑوں کی دلالت صدقہ سے حاصل شدہ فوائد یا سود پر بھی ہوتی ہے۔
(۵۳) خالص آٹے کی روٹی علم ِنافع، قول وعمل میں اخلاص اور درست باطن کی علامت ہے اور چھلکوں کی روٹی نفاق اور اترانے کی علامت ہے۔
خواب میں پکی روٹی دیکھنے کی تعبیر
Khwab me paki roti dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں یہ کشادہ رزق کی علامت ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے پیلی روٹی کھائی ہے تو اس کے رزق میں برکت ہو گی۔
(۳) اگر روٹیاں کھا ئیں تو اس کی زندگی متوسط ہو گی۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں دو روٹیاں ہیں کبھی وہ اس سے کھاتا ہے کبھی اُس سے تو یہ دلیل ہے کہ صاحبِ خواب ایسا آدمی ہے جو دو بہنوں کو ایک نکاح میں رکھے ہوئے ہو گا، روٹی کی باقی تفصیل حرف الخاء کے عنوان الخبز میں گزر چکی ہے۔
خواب میں نانبائی یا روٹی بنانے والے کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me naanbaaii bread maker dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں نانبائی یا روٹی بنانے والے کو دیکھنا خوف سے مامون ہونے اور خوشحال زندگی پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کبھی خباز کو خواب میں دیکھنا ولد اور محبت کی علامت ہوتا ہے۔
(۳) کبھی اس کی دلالت نرم خو، عادل اور مہربان بادشاہ پر ہوتی ہے۔
(۴) میدے کی روٹی بیچنے والے کی دلالت ایسے خوشحال شخص پر ہوتی ہے جو لوگوں کی قابلِ عزت رزق کی طرف رہنمائی کرتا ہے اگر اس روٹی کے بدلے رقم بھی وصول کرلے تو کسی ضرورت کے متعلق بات کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) خواب دیکھا کہ وہ روٹی بیچ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عظیم مال پائے گا اور خوشحال زندگی گزارے گا۔
(۶) خواب دیکھا کہ وہ کسی نانبائی سے قیمت کے متعین کیے بغیر روٹی خریدی تو نانبائی کی دلالت اچھے اور برے اعمال کرنے والے بادشاہ پر ہوتی ہے چنانچہ ایسے کام کے سلسلے میں ان سے التجاء کرنا جو نقصان دہ نہ ہو تو ایسے امور کی طرف رہنمائی کرنے کی دلیل ہے جو حلال ہوں چنانچہ اس کے ہاتھ سے روٹی حاصل کرنا عیش ملنے اور غم کے دور ہونے کی دلیل ہے، خواب میں دیکھا جانے والا نانبائی اگر ان لوگوں میں سے ہے جو سلطان کی طرف منسوب ہیں تو دلیل ہے کہ وہ لوگوں کو زیادہ نفع پہنچانے والا ہے، لیکن اس کے بعض معاملات میں خبث ہوگا، غیر نانبائی کا خواب میں خود کو نانبائی ہونے کی حالت میں تمام لوگوں کو دراہم کے بدلے روٹی فروخت کرتے ہوئے دیکھنا اس کے قواد ہونے کی علامت ہے۔
(۷) کبھی روٹی پکانے والے کی دلالت ایسے شخص پر بھی ہوتی ہے جو بہت کلام کرنے والا اور رزق کے معاملے میں شور کرنے والا ہو۔
(۸) اسی طرح آگ میں پکی ہوئی چیز کلام اور خصومت پر دلالت کرتی ہے۔
خواب میں روٹی پکانے والا دیکھنا
khwab me naanbai dekhna
روٹی پکانے والے کو خواب میں دیکھنا لوگوں کی مصلحتوں کو جاننے والے پر دلالت کرتا ہے، روٹی پکانے والے کی تعبیر استاذ اور جیلر ہے، کبھی اس کو دیکھنا فرار اختیار کرنے اور دور ہونے کی علامت ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت کثیر النسل شخص پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی رؤیت کنوارے کے لئے شادی اور شادی شدہ کے لئے اولاد پر دلالت کرتی ہے یا پھر اس کی تعبیر تہ خانہ کا مالک ہے، بسا اوقات روٹی پکانے والے کی تعبیر بادشاہ کے خادم سے کی جاتی ہے اور کبھی نماز چھوڑ نے پر اور طاعات سے غفلت برتنے پر اور پریشانی وغیرہ اور محتاجگی پر بھی دلالت ہوتی ہے۔