khwab me raisham velvet dekhne ki tabeer
(۱) اگر خواب دیکھے کہ کسی کو حریر پہنایا تو اس سے عشق کرے گا۔
(۲) اگر کسی کو بادشاہ سے حریر ملے تو وہ تکبر میں مبتلا ہوگا۔
(۳) اگر میت کو حریر پہنے ہوئے دیکھے تو اچھے انجام کی دلیل ہے، زرد رنگ اور سرخ رنگ کا ریشم بیماری کی علامت ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ بیماری نہیں بلکہ جنگ میں مردوں کی زینت ہے، اگر فقہاء حریر پہنیں تو دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی دعوت دینے کی طرف اشارہ ہے اور اگر غیر فقہاء حریر پہنیں تو ایسے اعمال کریں گے جن کے سبب جنت میں جائیں گے اور دنیاوی سرداری بھی حاصل ہوگی، حریر پہننا شریف عورت سے شادی اور حسین لونڈی سے شب باشی کرنا ہے۔
خواب میں ریشم فروش دیکھنے کی تعبیر
khwab me raisham bechne ki tabeer
خواب میں ریشم کے کپڑے کو دیکھنا حصولِ مسرت کی دلیل ہے کیونکہ اس میں اتنے خوشنما رنگ ہوتے ہیں جس سے انسان فرحت حاصل کرتا ہے، کبھی اس کی دلالت ایسے عالم پر بھی ہوتی ہے جو مشکل مسائل حل کر دے اور غم اور تنگی دور کر دے۔
خواب میں ریشم بیچنے والے کو دیکھنا مندرجہ ذیل باتوں پر دلالت کرتا ہے، ڈاک، مخبر، مولف القلوب لوگوں میں اصلاح کرنے والا، غیر شادی شدہ کی شادی۔
خواب میں ریشمی کپڑا کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me raishmi kapra velvet dekhne ki tabeer
(۱) اس کی تعبیر مالِ کثیر ہے۔
(۲) خواب دیکھا کہ اس نے ریشمی لباس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حج کی دولت سے سرفراز ہوگا۔
(۳) اگر کپڑا سرخ رنگ کا ہو تو یہ دنیا ہے جو جدید انداز سے ملے گی اور پیلے رنگ کا ہو تو دلیل ہے کہ مرض کے ساتھ دنیا ملے گی۔
(۴) پیلے رنگ کے علاوہ ریشمی کے دیگر رنگ کے کپڑوں کی تعبیر اس کے پہنے والوں کے لئے مال ہے۔
خواب میں ریشمی کپڑا دیکھنے کی تعبیر
(۱) خواب میں ریشمی جوڑے کا مالک بننا دیندار، پرہیزگار صاحبِ ریاست ہونے کی بشارت ہے، ایک دیندار شریفہ حسینہ معززہ عورت سے نکاح کرنے کی بھی دلیل ہے۔
(۲) لپٹا ہوا ریشمی کپڑا خریدنا باندی خریدنے یا بہت ساری خوبصورت جاریات خریدنے کی دلیل ہے۔
(۳) خواب میں ریشم کا کپڑا زیب تن کرنا کسی خوبصورت کنواری لڑکی سے شادی کی بشارت ہے۔
(۴) اور فقراء کے لئے ریشمی لباس پہننا دنیا طلبی اور لوگوں کو بدعت کی طرف دعوت دینے کی علامت ہے۔