khwab me pul bridge dekhna
(۱) خواب میں پل دیکھنا شہادت کی دلیل ہے۔
(۲) کبھی خواب میں پل دیکھنا دنیا پر دلالت کرتا ہے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے: (الدنيا قنطرة فاعبروہا ولا تعمروہا) ”دنیا ایک پل ہے، اس کو عبور کرو نہ کہ اس کو آباد کرو“۔
(۳) کبھی پل بیوی پر دلالت کرتا ہے، اس کو روندنے کی اور اس کی راحت کی اور قریب مسافت کی بنا پر۔
(۴) کبھی خواب میں پل دیکھنا غم اور تنگ دستی کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) خواب میں پل پر سوار ہونا جانور پر سواری کرنے کی دلیل ہے۔
(۶) اگر خواب میں بہت سے پل اینٹ سے بن جائیں تو یہ خواب اس ملک کے لوگوں کے احوال میں بسبب ظلم وغلو کے فساد واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) کبھی پل مالدار آدمی، لمبی زندگی، بیماری یا وعدہ کو توڑنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۸) کبھی پل ایسے آدمی پر دلالت کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی حاجتیں پوری ہوتی ہوں، کبھی یہ آدمی خود بادشاہ ہو سکتا ہے یا اس کے مصاحبین میں سے کوئی ہو گا یا حکماء میں سے کوئی ہو گا، الا یہ کہ پل کی گزر گاہ گندی جگہ ہو تو اس خواب میں کوئی خیر نہیں ہے۔
(۹) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ بادشاہوں کے پل سے گزر رہا ہے تو بہت سا مال ودولت حاصل ہونے اور شادی کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۰) خواب میں مجہول پل دیکھنا دنیا پر دلالت کرتا ہے خاص کر وہ پل جو شہر اور صحراء کے درمیان ہو۔
(۱۱) کبھی پل کشتی پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۲) کبھی پل پل صراط پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۳) اگر کسی مریض نے پل عبور کیا اور اس کی ملاقات مردوں سے ہوئی یا مجہول عمارتوں یا مجہول لوگوں یا مجہول جگہوں میں اترا یا پرندہ اس کو اڑا کر لے گیا یا کوئی جانور اس کو نگل گیا یا کنویں میں گر گیا یا کسی گڑھے میں گر گیا یا آسمان پر چڑھ گیا تو تعبیر ہے کہ اس مریض کا انتقال ہو گا اور اگر صاحبِ خواب مسافر ہے تو اس کے سفر کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔
(۱۴) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پل عبور کرنے کے بعد کسی سرسبز زمین یا بھس یا جَو یا کھجوروں یا کسی بوڑھی عورت کے پاس اتر گیا تو تعبیر ہے وہ بہت بڑے فوائد اور مال حاصل کرے گا۔
(۱۵) پل عبور کر کے کسی مسجد میں اترے تو سفر میں اپنا مقصود حاصل کرے گا حج کی صورت میں ہو یا جہاد کی صورت میں یا مجاہدین کی حفاظت کی صورت میں۔
(۱۶) اگر پل بن گیا تو اس کو بادشاہت ملے گی، لوگ اس کے اور اس کے مرتبے کے یا اور جو کچھ اس کے پاس ہے اس کے محتاج ہوں گے۔
(۱۷) اگر کوئی شخص خواب میں لکڑی کا پل عبور کر رہا ہے تو منافق قوم کے اس کے گھر میں داخل ہونے کی دلیل ہے۔