خواب میں پستان دیکھنے کی تعبیر

Khwab me pistaan breast dekhne ki tabeer

(۱) پستان کی تعبیر بیوی یا بیٹی سے کی جاتی ہے یعنی اس میں کوئی خوبصورتی دیکھنا بیوی یا بیٹی کے اندر خوبصورتی دیکھنے کی دلیل ہے اور اس میں فساد د یکھنا اُن میں فساد کی علامت ہے۔

(۲) کسی نے کسی عورت کو پستان لٹکاتے ہوئے دیکھا تو اشارہ ہے کہ وہ عورت زنا کرے گی اور اس زنا سے بچہ جنے گی۔

(۳) کوئی غریب آدمی اپنے پستان میں دودھ آتا دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ مستغنی ہوگا اور اس کی عمر دراز ہو گی اور اپنے بھائیوں کی قوت برداشت کرے گا۔

(۴) اگر غیر شادی شدہ یہ خواب دیکھے تو اس کی شادی اور بچہ کی پیدائش کی علامت ہے۔

(۵) اگر جوان عورت یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ حاملہ ہو گی اور اس کا بچہ صحیح وسالم پیدا ہو گا۔

(۶) اگر یہی خواب مالدار شادی شدہ عورت  دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ محتاج ہو گی اور اس کا مال ضائع ہو گا۔

(۷) کنواری عورت کے لیے یہ خواب دیکھنا دلیلِ شوہر ہے اس لیے کہ عورت کے پستان میں شوہر سے مباشرت کے بغیر دودھ نہیں آتا۔

(۸) اگر چھوٹی بچی جو شادی کی عمرکو نہ پہنچی ہو وہ یہ خواب دیکھے تو یہ اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۹) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ایسی عورت کا دودھ پی رہا ہے جس کو وہ جانتی ہے اور صاحبِ خواب اس کو نہیں جانتا تو اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب کسی طویل بیماری میں مبتلا ہوگا۔ اگر ایسا آدمی مذکورہ خواب دیکھے جس کی بیوی حاملہ ہو تو دلیل ہے اس کے ہاں بچہ ہو گا اور اس کی عمدہ تربیت کی جائے گی۔

(۱۰) اگر یہی خواب کوئی عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگی۔

(۱۱) پستانوں کا عام معمول وحسن سے بڑھتا ہوا دیکھنا اولاد کی دلیل ہے اور مختلف چیزوں کے مالک ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۲) اور پستانوں کو گرتے ہوئے دیکھنا اولاد کی موت کی علامت ہے۔

(۱۳) یہی خواب اگر بے اولاد شخص دیکھے تو غم اور محتاجی کی علامت ہے خاص کر عورتوں کے لیے یہی تعبیر ہے اور دودھ پلانے والی کا یہ خواب دیکھنا دودھ پیتے بچے پر آفت آنے کی علامت ہے۔

(۱۴) عورت کا اپنے پستان کا بڑھتا ہوا دیکھنا فسق وفجور میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔

(۱۵) کسی نے دیکھا کہ اس کے پستان اس کے سینے کو مارتے ہیں اگر صاحبِ خواب نیزہ بازی کا عمل کرتا ہو تو یہ خواب اس کے لیے بعض آنے والوں کی طرف سے ناپسندیدہ خبر آنے کی دلیل ہے اور اگر صاحبِ خواب نوجوان ہو، عورت ہو یا مرد تو دلیلِ عشق ہے۔

(۱۶) کسی نے دیکھا کہ اس کا ایک پستان لمبا ہو کر زیرِ ناف تک پہنچ گیا تو دلیل ہے کہ وہ اپنے کسی محرم سے زنا کا معاملہ کرے گا یا تعبیر ہے کہ وہ نکاحِ حرام میں مبتلا ہوگا۔

(۱۷) کسی نے دیکھا کہ اس کے سینے میں ایک اور پستان کا اضافہ ہوا ہے تو یہ بچی کی پیدائش کی دلیل ہے۔

(۱۸) کسی نے دیکھا کہ اس کے پستان میں نقص واقع ہوا ہے تو بیٹی کی موت کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۹) پستان سے دودھ دو ہنا مال میں زیادتی اور اولاد ہونے کی دلیل ہے اور صاحبِ خواب کو دنیا کی زندگی میں شرف حاصل ہوگا اگر یہی خواب عورت دیکھے تو اس کے لیے بھی یہی تعبیر ہے۔

(۲۰) اگر کسی نے دیکھا کہ صاحبِ خواب نے اپنے پستان سے دودھ نکال کر کسی کو پلایا ہے تو دلیل ہے کہ محبوس ہو گا اور یہ خواب دونوں کے لیے غم وذلت کی دلیل ہے۔

(۲۱) اگر غیر شادی شدہ شخص اپنے پستان میں دودھ دیکھے تو شادی کی اور اولاد کی پیدائش کی دلیل ہے فقیر کے لیے ایسا خواب خوشخبری ہے اور جوان کے لیے اس کی تعبیر درازی عمر سے بھی کی جاتی ہے۔

(۲۲) اور جوان عورت کا یہ خواب دیکھنا دلیلِ حمل اور دلیلِ ولادتِ اولاد ہے۔

(۲۳) آدمی کے پستان کا لمبا ہو کر سینے کو مارنا ناجائز عشق میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور بعض معبرین نے کہا ہے کہ یہ خواب موتِ اولاد کی دلیل ہے اور اگر لا ولد شخص یہی خواب دیکھے تو یہ دلیلِ فقر وحزن ہے۔

(۲۵) کبھی پستان کی تعبیر جاہ وجلال، منصب، مناقبت اور بیماری سے بھی کی جاتی ہے۔

(۲۶) کبھی اس کا اطلاق دوستوں، بھائیوں، ساتھیوں اور اولاد پر بھی ہوتا ہے جن سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور عورت کے پستان دیکھنا مذکورہ تعبیر کا عکس ہے یعنی اس میں فائدہ ہوگا اس لیے کہ اس میں رزق ہے۔

(۲۷) کسی آدمی نے خواب دیکھا کہ اس کے پستان عورت کے پستان کی طرح ہو گئے اور اس سے دودھ کے قطرے ٹپکنے لگے ہیں تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب اپنے اہل وعیال کے وہ امور سر انجام دے گا جو عورتوں کی محنت سے متعلق ہیں کبھی یہی خواب ایسے قرض پر دلالت کرتا ہے جو وہ برداشت کر سکے یا اس کی تعبیر ایسے مرض سے ہوگی جو صاحبِ خواب کو لاحق ہو گا اور اس مرض کی وجہ سے لوگوں سے شرمائے گا کہ لوگ اس کو دیکھیں اور اسی سے وہ اس سے مشہور ہوگا۔

(۲۸) کسی نے دیکھا کہ اس کے لوہے کے یا پیتل کے پستان لگے ہوئے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس کی اولا د گم ہوگی اور اسباب معطل ہوں گے۔

(۲۹) مرد کے پستان اُبھرنا دلیلِ نکاح ہے اور بانجھ عورت کا خواب میں پستان اُبھرتے دیکھنا نا اُمیدی کے بعد اولاد ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۰) کنواری عورت کا خواب میں پستان ابھر اہواد دیکھنا مال یا کپڑوں سے تزئین کی طرف اشارہ ہے۔

(۳۱) خواب میں بچوں یا بچیوں کے پستان ابھرنا دلیلِ مرض ہے۔

(۳۲) کبھی پستان کی تاویل کپڑے سے بھی کی جاتی ہے اور غیر شادی شدہ عورت کے لیے شادی کی دلیل ہے پستان میں دودھ یا پانی آنا کبھی کفر میں شادی کی علامت ہوتی ہے جبکہ شادی شدہ کے لیے اولاد اور صاحبِ اولاد کے لیے نقود کی دلیل ہے بعض کی رائے ہے اس کی تاویل ماں باپ ہیں۔

(۳۳) کبھی دودھ سے بھرا پستان شراب کے مشکیزے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۳۴) اور کبھی اس کی تعبیر شریف انسان سے بھی کی جاتی ہے۔

(۳۵) خواب میں پستان کا سِرا (nipple) دیکھنے کی تعبیر مال ہے۔ خواب میں انہیں دیکھنا ایسے بڑھتے ہوئے مال پر دلالت کرتا ہے جس میں جلد ختم ہونے کا اندیشہ ہو۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top