khwab me pindli thai dekhna
(۱) پنڈلی خواب میں انسان کی عمر اور معیشت میں مضبوطی پر دلالت کرتی ہیں۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیاں لو ہے کی ہیں تو اس کی عمر لمبی ہو گی۔
(۳) اگر اس نے دیکھا کہ وہ شیشے کی ہیں تو دلیل اس کی موت قریب آ گئی ہے۔
(۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے ایک پنڈلی کو اٹھایا اور دوسری کو لمبا کیا تو اس کی پنڈلیاں ایک دوسرے میں گھس گئیں تو اس کی موت قریب آ گئی یا اس کا سامنا کسی مشکل کام سے ہو گا یا وہ جھوٹا ہو گا۔
(۵) اگر اس نے کسی عورت کی پنڈلی کو دیکھا اور پھر اسے پہچان لیا تو اس سے شادی کرے گا یا اس کے علاوہ کسی اور سے شادی کرے گا اور عورت اگر اپنی پنڈلیوں کو ننگا کرے تو یہ دین میں اچھائی کی علامت ہے اور اپنی اس حالت سے بہتر حالت میں ہونے کی دلیل ہے۔
(۶) جس نے اپنی پنڈلیوں پر بہت بال دیکھے تو وہ مقروض ہو گا اور جیل میں اس کی موت آئے گی۔
(۷) جس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیاں ٹیڑھی ہیں تو وہ زانی ہو گا اور پنڈلی انسان کے مال اور اس کی معیشت پر دلالت کرتی ہے پس جس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلی لوہے کی ہے تو اس کا مال باقی رہے گا اور اس کی عمر طویل ہو گی۔
(۸) اگر پنڈلیاں لکڑی کی ہوئیں تو وہ رزق کمانے اور معیشت طلب کرنے سے عاجز آ جائے گا۔
(۹) اور اگر اس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلیاں مٹی یا شیشے کی ہیں تو وہ مر جائے گا یا اس کا مال اور معیشت چلی جائے گی۔
(۱۰) اگر اس کا بیٹا یا غلام یا سواری یا اس کی ملکیت میں کوئی چیز ہو تو بعض اس سے چلی جائے گی۔
(۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس کی پنڈلی کم ہو گئی تو یہ مال میں کمی کی دلیل ہے جس پر اس کو اعتماد ہے اور بعض دفعہ یہ عمر میں کمی پر بھی دلالت کرتی ہے اور جو ایک پنڈلی پر بھاگا تو علامت ہے کہ اس کا آدھا مال چلا جائے گا۔
(۱۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کی دونوں پنڈلیاں کاٹ دی گئی ہیں تو اس کا سارا مال چلا جائے گا اور بعض دفعہ یہ اس کی موت پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۱۳) لیکن اگر خواب میں کوئی ایسی علامت دیکھے جو کہ خیر پر دلالت کرے تو یہ کسی سواری پر چڑھنے کی دلیل ہے یا کشتی پر سوار ہونے کی علامت ہے یا کسی نیکی پر دلالت کرتا ہے جسے وہ کرے گا یا کسی دوست پر جس سے وہ صلح کرے گا یا کسی حرام چیز کے ارتکاب پر اور ساق ”پنڈلی“ یہ ساق یسوق سے
(بمعنی ہنکانا) ہے جیسا کہ قدم ”پاؤں“ یہ قدم یقدم سے
(بمعنی آنا) ہے اور کعب ”ایڑی“ یہ کا عب سے
(بمعنی ابھرا ہوا) ہے اور عقب ”ایڑی“ یہ اعقاب سے ہے۔
(۱۴) پس جس نے خواب میں موٹی اور اچھی پنڈلی کو دیکھا کہ یہ جس کو چلاتا ہے وہ اچھا ہے یا جو اس کی طرف چلائی گئی یا جو یہ بھیج رہا ہے مال یا ہدیہ وغیرہ وہ اچھا ہے۔
(۱۵) عورت کی پنڈلی پر بالوں کا گھنا ہونا ذلت پر دلالت کرتا ہے یا کسی حیلہ پر دلالت کرتا ہے جو وہ شوہر یا اپنی ملکیت والی چیزوں سے کرے گی اور بعض دفعہ یہ رازوں کے ظاہر ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے یا گمراہی کے بعد ہدایت پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ پنڈلی دیکھنا سختی پر دلالت کرتا ہے اور اگر اس نے دو پنڈلیوں کو لیٹے ہوئے دیکھا تو یہ خوف اور بلاء پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) پنڈلیوں کی حالت کا بدلنا مال وغیرہ کی تبدیلی پر دال ہے اور پنڈلی کھولنا نماز چھوڑنے اور عزت کے بعد ذلت پر دال ہے۔