خواب میں پہلو یا پسلی دیکھنا

Khwab me pehlo ya pasli dekhna

خواب میں پہلو یا پسلی کی تعبیر عورت ہے۔

(۱) چنانچہ پہلو میں کچھ ہونا عورتوں میں کچھ ہونے کی دلیل ہے اس لئے کہ عورت کی پیدائش پسلی سے ہے،  پسلیاں ان چیزوں کی ایسی محافظ ہیں جن پر پیٹ حاوی ہے  جیسا کہ خیمہ اور اس کے ستون وپردے اور گھر اور چھت جو اس کے نیچے ہیں اس کے محافظ ہیں اور کبھی پسلیوں کی دلالت ان رشتے داروں پر بھی ہوتی ہے جو مرتبے اور عمر کے لحاظ سے مختلف مگر الفت ومحبت ومساعدت کے لحاظ سے برابر ہوں  اور کبھی پسلیوں کی دلالت خفیہ کاموں پر بھی ہوتی ہے اور اس کی دلالت ان مشکلات اور نعمتوں پر بھی ہوتی ہے جو پسلی کے ذریعے برداشت کئے جاتے ہیں۔

(۲) خواب میں پسلیوں کا کھال کے نیچے سے ظاہر ہونا اس پر عقوبت آنے کے اندیشے کی طرف مشیر ہے۔

(۳) پسلیوں کا خواب میں طویل یا پر گوشت ہونا بیداری میں موٹی ہونے اور رزق ملنے اور بیماری سے شفا یاب ہونے کی دلیل ہے۔

(۴) اسی طرح خواب میں خود کو بے پسلی دیکھنا بیداری میں ان لوگوں کے گم ہونے کی دلیل ہے جن پر پسلیاں دلالت کرتی ہیں مثلاً رشتے دار، مال، اولا دوغیرہ اور کبھی اس خواب کی تعبیر ایسا کام کرنا ہے جس کے صحیح ہونے کا اعتقاد رکھتا ہو حالانکہ وہ غلط ہو، کبھی اس کی دلالت تکبر یا بیماری کی وجہ سے ایک طرف ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی پسلیوں کو کھا رہا ہے تو تعبیر ہے وہ اپنے اہل وعیال اور رشتہ داروں پر بوجھ بن جائے گا یا دلیل ہے وہ اپنے گھر یا اس چیز کی لکڑیوں اور میٹریل کو بیچ ڈالے گا  جو اس کے لئے گرمی وسردی سے بچاؤ کے ذرائع ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top