خواب میں پچھنا لگوانایا گندا خون نکلوانا

Khwab me pachna lagwana

(۱) خواب میں کسی ماہر سے ضرورت کے تحت پچھنے لگوانا راحت اور بیماری سے شفا پانے پر دلالت کرتا ہے جبکہ بغیر ضرورت کے پچھنے لگوانا اس عضو میں پیش آنے والی بیماری سے ڈرانے کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں پچھنے لگوانے والا آدمی اس آدمی کی طرح ہے جس کو بیداری کی حالت میں بازو کی ”اکحل“ نامی رگ میں پچھنے لگوانے کی ضرورت ہو جبکہ وہ کہنی کے قریب ”با سلیق“ نامی رگ میں پچھنے لگوائے گا یا مذکورہ خواب دیکھنے والا اس آدمی کی طرح ہو گا جس کو بیداری میں کہنی کے قریب ”باسلیق“ نامی رگ میں پچھنے لگوانے کی ضرورت تھی لیکن پچھنے لگانے والے نے ہاتھ کی ایک ”قیفال“ نامی رگ میں پچھنے لگائے، مشہور رگوں میں پچھنے لگانے کو اسی پر قیاس کر لیا جائے۔

(۳) اگر خواب میں کسی عضو میں پچھنے لگوائے تو بیداری میں کسی عارض کی وجہ سے اس عضو میں پچھنے لگوانے کی احتیاج کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) اگر خواب میں کسی نے جوان آدمی کو دیکھا کہ اس نے لمبائی میں رگ کھلوائی ہے تو اس میں اشارہ ہے کہ فصد لگوانے والا دشمن کی جانب سے اثر والا کلام یا طعنہ سنے گا اور اس کا مال بھی دو گنا ہو جائے گا۔

(۵) لیکن اگر فصد چوڑائی میں لگوایا جس سے اس کی رگ بھی کٹ گئی تو اس میں دلالت ہے کہ جیسے اس کی رگ ختم ہو گئی وہ بھی عنقریب فوت ہو جائے گا، بسا اوقات اس سے صاحبِ خواب کی اپنی موت کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۶) خواب میں دائیں ہاتھ میں فصد ہو تو معیشت اور مال کے معاملے میں کامیابی کے ساتھ مال کے بھی دو چند ہونے کی دلیل ہے۔

(۷) خواب میں بائیں ہاتھ میں فصد علامت ہے کہ اس کے شریک اور دوست کے معاملے میں کامیابی کے ساتھ اس کے شریک اور دوستوں میں بھی اضافہ ہو گا، صاحبِ خواب کی اگر بیوی بھی ہو تو وہ عورت موٹی ہونے کے ساتھ ساتھ عورتوں میں بہتری پائے گی۔

(۸) اگر خواب میں سر کی رگوں میں سے کسی رگ میں فصد لگوایا تو وہ کسی دوسرے سردار سے استفادہ کرے گا۔

(۹) اگر خواب میں کسی کو دیکھا کہ اس نے صاحبِ خواب کو پچھنے لگوایا تو اس کے دوستوں کی جانب سے بات سننے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) پھر اگر رگ سے خون نکلا تو اس کو اس پر اجر ہو گا۔

(۱۱) اگر خون نہ نکلا تو اسے اس سلسلے میں حق بات کہی جائے گی اور پچھنے لگانے والا گناہ سے اعراض کرے گا۔

(۱۲) اگر صاحبِ خواب کو کسی نے چوڑائی میں پچھنا لگایا اور اس سے رگ کٹ گئی تو اس کے اور پچھنا لگانے والے میں قطع کلامی ہو گی اور اگر فصد لمبائی میں لگایا تو پھر دونوں کے درمیان تعلق اور زیادہ ہو گا ۔

(۱۳) اگر دیکھے کہ جو ان آدمی نے فصد لگایا جس سے خون بھی نکلا تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کے نائب کو ملے گا اور نکلنے والے خون کی بقدر بادشاہ کے نائب سے  مال حاصل کرے گا۔

(۱۴) اگر چوڑائی سے رگ کھولی جس میں رگ کٹ گئی تو بادشاہ اسے تکلیف نہ پہنچا سکے گا۔

(۱۵) اگر اس نے لمبائی سے فصد لگایا تو بادشاہ دوبارہ اس کی طرف لوٹے گا۔

(۱۶) اگر خواب میں کسی عالم نے صاحبِ خواب کو فصد لگایا اور رگ کھلنے سے نکلنے والی چیز طشتری وغیرہ میں نکلی تو صاحبِ خواب بیمار ہو گا اور اس کا مال بچوں کے پاس جانے کے ساتھ ڈاکٹروں پر بھی خرچ ہو گا۔

(۱۷) اگر خون اور خراش نہ دیکھی گئی تو وہ اپنی بیوی کی جانب سے بات سنے گا اور اسے اس فصد میں حاصل ہونے والی تکلیف کے بقدر تکلیف کا سامنا بھی ہو گا۔

(۱۸) اگر کسی نے خواب میں پچھنے لگوایا لیکن اس سے خون نکلنے کو ناپسند کیا تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور اسے مالی اعتبار سے بھی ضرر کا سامنا ہو گا۔

(۱۹) اگر خواب میں فصد نے نفع دیا اور خون بھی مناسب مقدار میں نکلا تو جسم اسی سال ٹھیک ہو جائے گا اور دین بھی صحیح ہو گا۔

(۲۰) اگر خواب میں غیر سے فصد لگانے کے لئے نشتر لیا پھر اس سے بیوی کو فصد لگایا اگر فصد لمبائی میں لگایا اس کی بیوی بیٹی جنے گی۔

(۲۱) اگر فصد چوڑائی میں لگایا جس سے رگ بھی کٹ گئی تو اس عورت اور اس کے رشتے داروں میں سے کسی کی موت یا حیات کی وجہ سے قطع تعلق ہو جائے گا۔

(۲۲) اگر خواب میں کسی نے دیکھا کہ وہ فصد کا ارادہ کر رہا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ گناہ سے توبہ کا ارادہ رکھتا ہے۔

(۲۳) اگر خواب میں خون کے غالب ہونے کا گمان ہو تو یہ اس کے خواہشات اور گناہوں میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۴) خواب میں اگر پچھنا لگوایا جس سے خون بھی نکلا تو تو بہ کرنے کے ساتھ گناہوں سے رجوع کرے گا۔

(۲۵) اگر خون کا رنگ کالا تھا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب بڑے گناہوں پر مصر ہے، تا ہم عنقریب اس سے تو بہ کرے گا۔

(۲۶) اگر کسی نے خواب میں خود کو فصد لگواتے دیکھا اور فصد سے خون بھی نکلا تو وہ گناہوں سے نکل جائے گا یا اس کے ہاتھ سے کوئی چیز ضائع ہو جائے گی، لیکن پھر اسے مل بھی جائے گی اس لئے کہ نشتر قلم اور سیاہی کی طرح ہوتا ہے، باکرہ عورت کا خواب میں فصد لگوانا اس کے شادی کرنے پر جبکہ بچہ کے لئے فصد ختنہ کرنے پر دلالت کرتا ہے، خواب میں قیدی کا فصد قید سے نکلنے کی بشارت ہے کیوں کہ خون بھی رگوں میں قید ہے، حاملہ عورت کا فصد وضعِ حمل اور نفاس پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۷) اگر فصد مشہور جگہ کے علاوہ کہیں اور ہو تو احتمال ہے کہ عورت حمل ساقط کر دے گی، خواب میں فصد بدن کی دیکھ بھال میں مال خرچ کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے، بعض اہلِ تعبیر کے نزدیک فصد وطی پر دال ہوتا ہے کیونکہ منی خون سے بنتی ہے، خواب میں مالدار آدمی کا فصد اس کے مال کی زکوۃ کی طرف مشیر ہوتا ہے۔

خواب میں فصد لگانے والا دیکھنا

khwab me fasd lagane wala dekhna

(۱) فصد لگانے والے آدمی کی تعبیر باتوں پر طعنہ دینے والا آدمی ہوتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے چوڑائی میں پچھنا لگوایا جس سے رگ کٹ گئی تو اس میں اشارہ ہے کہ وہ طعنہ دے گا، نیز قطع تعلق کرنے کے ساتھ ساتھ دشمنوں سے بھی ملے گا۔

(۳) اگر لمبائی میں رگ کو کھلوایا تو وہ خوبصورت کلام سے لوگوں میں جوڑ پیدا کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top