خواب میں عورت کے بال یا گیسُو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me orat k lambe baal dekhne ki tabeer

(۱) حاملہ عورت کے لئے عورت کے لمبے بال کی دلالت با برکت بیٹا پیدا ہونے پر ہوتی ہے۔

(۲) خواب میں اپنے سر میں لمبے بال دیکھنا مال ملنے کی علامت ہے۔

(۳) اور عورت کے بالوں کی دلالت باندی پر بھی ہوتی ہے۔

(۴) خواب میں عورت کے بالوں کا لمبا ہونا رئیس ہونے والا بیٹا پیدا ہونے اور خوشحال سال کی علامت ہے۔

(۵) خواب میں عورت کے بالوں کا گھنا ہونا ایسا عمل کرنے کی دلیل ہے جس سے شہرت ہو اور اگر ان کو لوگ دیکھیں تو یہ اس کی رسوائی کی دلیل ہے۔

(۶) خواب میں عورت کے بالوں کا سیاہ ہونا اس کے شوہر کی حالت کی درستگی اور شوہر کے ہاں اس کی عزت کی دلیل ہے۔

(۷) اگر کسی عورت کا شوہر غائب ہو اور وہ خواب میں اپنے سر کو بے پردہ دیکھے تو یہ اس کے شوہر کے واپس نہ لوٹنے کی علامت ہے۔

(۸) اور اگر شادی شدہ نہ ہو تو یہ آئندہ کبھی بھی نکاح نہ کر سکنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۹) خواب میں عورت کا اپنے بالوں کا بہت زیادہ چمکدار دیکھنا شوہرکے مال سے غنی ہونے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top