Khwab me oon wool dekhna
(۱) خواب میں اونی لباس پہننا بہت سارے قیمتی مال ملنے کی دلیل ہے، کبھی چاندی کے ٹکڑے پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لحاظ سے بہتر اور فائدہ بخش ہے اور اونی لباس تمام لباسوں سے بہتر ہے۔
(۲) خواب میں اون کے اوپر سونا بیوی کی طرف سے مالِ عظیم ملنے کی علامت ہے، اس کا سونا بمنزلہ فراش ہے اور فراش کی تعبیر عورت ہے۔
(۳) خواب میں اون کو جلتا دیکھنا فسادِ دین اور ذہابِ مال کی دلیل ہے۔
(۴) کسی عالم کا خواب میں اونی لباس پہننا زہد اختیار کرنے اور لوگوں کو بھی دنیا سے بے رغبت کرنے کی اور دنیا وآخرت کے لئے اعمال کرنے کی ترغیب دینے کی دلیل ہے۔
(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے بکری کی کھال پہنی ہوئی ہے اور اس کے اوپر اون لگی ہوئی ہے اور اس کے اوپر یا نیچے اور کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے اس کو کسی شریف آدمی کی طرف سے مال ملے گا۔
(۶) خواب میں کتے کو اونی لباس پہنتا ہوا دیکھنا دلیل ہے کہ کوئی کمینہ آدمی شریف آدمی کے مال سے مالدار ہو گا۔
(۷) شیر کو اون کا لباس پہنتا دیکھنا دلیل ہے کہ کوئی بد خلق قسم کا بادشاہ لوگوں کے اموال ان سے چھین لے گا۔
(۸) خواب میں اون دیکھنا تعبیر کے لحاظ سے بہتر ہے لیکن کھردرا اور پہننے کے لائق نہ ہونا فقر وذلت کی علامت ہے۔
خواب میں اون کاتنا
Khwab me oon kaatna spin wool
(۱) اگر عورت خواب میں جلدی جلدی اون کاتتے ہوئے خود کو دیکھے تو اس کی غائب شدہ چیز واپس اس کو مل جائے گی۔
(۲) اگر خواب میں اون کا تنے کے وقت وہ عورت آہ آہ بھی کرے تو وہ سفر بھی کرے گی یا پھر اس کا شوہر سفر کرے گا۔
(۳) اگر عورت خواب میں دیکھے کہ چرخے کا ڈمرکا ٹوٹ گیا ہے تو اشارہ ہے کہ وہ سفر سے اقامت اختیار کرے گی یا اپنے سفر کے ارادے کو ختم کر دے گی۔
(۴) اگر عورت خواب میں روئی کاتے تو اس میں دلالت ہوتی ہے کہ عورت شوہر پر پہلے مہر کو چھوڑ دے گی تا ہم پھر دوبارہ مطالبہ کرے گی۔
(۵) اگر عورت خواب میں سوت کاتے تو دلیل ہے وہ حکمت کی مجالس میں جانے کی کوشش کرے گی۔
(۶) اگر آدمی خود کو خواب میں روئی یا سوت کاتتے ہوئے دیکھے اور وہ اس کاتنے میں عورتوں کے ساتھ مشابہ ہو تو اشارہ ہے کہ وہ یا تو ذلت حاصل کرے گا یا ایسا کام کرے گا جو محمود نہیں ہو گا۔
(۷) اگر بار یک بار یک اون کات رہا ہے تو گھٹیا اور عیب دار کام کرنے کی طرف اشارہ ہے اور اگر موٹی اون کات رہا ہے تو اس میں ایسے سفر کی طرف اشارہ ہے جس میں مدد بھی شاملِ حال ہو۔
(۸) اگر کوئی خواب میں عورت کو روئی کاتتے دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ مذکورہ عورت اپنے شوہر سے خیانت کرے گی۔
(۹) اگر کوئی شخص خود کو خواب میں اون یا بال یا ان دونوں جیسی کوئی ایسی چیز جس کو مرد کاتتے ہیں، کاتتے ہوئے دیکھے تو وہ سفر بھی کرے گا اور اسے خیر بھی حاصل ہو گی۔
(۱۰) اگر کوئی خواب میں خود کو اون کاٹتا ہوا دیکھے تو اس میں دلالت ہے کہ صاحبِ خواب اپنے وعدوں کو تو ڑے گا۔
(۱۱) خواب میں روئی کاتنے والا مسافر پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اون کا تنا سفر پر دال ہوتا ہے، اگر کوئی خواب میں روئی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کرتے ہوئے دیکھے تو یہ ایک حال سے دوسرے حال کی طرف انتقال کی علامت ہے۔
خواب میں اون بیچنے والا دیکھنا
Khwab me oon bechne wala dekhna
غزولی وہ آدمی ہوتا ہے جو اون کی بیع کرتا ہے، خواب میں اون بیچنے والے کو دیکھنا مضبوط کام اور اعمالِ صالحہ شروع کرنے پر دلالت کرتا ہے، اون بیچنے والے کو خواب میں دیکھنا عشق میں مشغول ہونے اور عورتوں کی فرماں برداری کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔