خواب میں چلنے کی تعبیر

khwab me chalne walk karne ki tabeer

خواب میں ننگے پاؤں چلنے کی تعبیر

khwab me nange per chalne ki tabeer

(۱) ننگے پاؤں چلنا مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے۔

(۲) اگر خواب ہی میں اپنے پاؤں سے جوتے اتار کر ننگے پاؤں چلے تو حصولِ ولایت کی دلیل ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ ننگے پاؤں چلنا غم دور ہونے یا بیوی کو طلاق یا اس کی موت کا اشارہ ہے۔

(۳) اگر کوئی دیکھے کہ ننگے پاؤں سفر میں جا رہا ہے تو ایسے قرض میں مبتلا ہو گا جو ادا نہیں ہو سکے گا۔

(۴) اگر کوئی شخص دیکھے کہ ایک ہی جوتے میں چل رہا ہے تو وہ اپنے ساتھی سے جدا ہو گا۔

خواب میں زمین پر آہستہ چلنے کی تعبیر

Khwab me zameen par ahista chalne ki tabeer

خواب میں آہستہ چلنا چوری کرنے کی دلیل ہے، البتہ چل کر جس کے پاس جانے کا ارادہ ہو تو اس کے بارے میں اطلاع حاصل کرنے کی علامت ہے۔

خواب میں تیز چلنے کی تعبیر

(۱) خواب میں تیز چلنے کی تعبیر حج کے طواف وسعی میں تیز چلنا ہے۔

(۱) اگر کوئی خواب میں تیز چلنا دیکھنے تو یہ بچوں کے لیے محنت ومزدوری اور کوشش پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top