خواب میں ننگا ہونے کی تعبیر

Khwab me nanga naked hone ki tabeer

(۱) کسی نے خواب دیکھا گویا وہ بازار یا عام لوگوں کے سامنے ننگا ہو گیا ہے اور اس کی شرمگاہ ظاہر ہوگئی ہے اور کچھ کپڑا بھی موجود ہے اور لوگوں سے شرم محسوس کر رہا ہے اور یہ معلوم نہیں ہورہا کہ ننگا ہونا کسی نیکی کی وجہ سے ہو رہا ہے یا کسی معصیت کی بنا پر ہے تو یہ صاحبِ خواب کے ہتکِ ستر کی دلیل ہے مگر کوئی خطرے کی بات نہیں۔

(۲) اگر خوابِ مذکور دیکھے مگر شرمگاہ کھلی ہو اور شرم کرنے پر مصر بھی نہ ہو تو تعبیر ہے کہ جس کام کو وہ ناپسند کر رہا ہے اس سے محفوظ ہو گا۔ اگر صاحبِ خواب کسی مرض میں مبتلا ہو اس سے شفا یاب ہوگا۔ اگر مقروض ہے تو اللہ تعالی اس کے دین کی ادائیگی کے سبب مہیا کریں گے۔ اگر خوف زدہ ہے تو خوف دور ہوگا۔ اور اگر بدن پر کپڑا بالکل نہ ہو تو تعبیر یہ ہے کہ جس سے امید رکھتا ہے اس سے ناامید ہو گا۔

(۳) یہی حکمران  کے لئے معزولی کی دلیل ہے یہ تمام تعبیر میں اس صورت میں ہوں گی جب شرمگاہ ظاہر ہو۔ اور اگر شرمگاہ چھپی ہوئی ہو تو تعبیر یہ ہو گی کہ صاحبِ خواب کی حالت دشمنوں کی خوشی سے محفوظ ہوگی۔

(۴) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے کہ ننگا ہو نا ظلم پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) خواب میں مردے کو ننگا کرنا مندرجہ ذیل امور کی علامت ہے: زبردستی بیوی کو طلاق یا اس کے مال کے معاملے میں ظلم کرنا، سفر کرنا، گنا ہوں سے تو بہ کرنا اور ہدایت یافتہ ہونا وغیرہ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top