Khwab me munh mouth dekhne ki tabeer
خواب میں مریض کا اپنے منہ کو بڑا اور اچھا دیکھنا مریض کی سلامتی اور زندگی پر دلالت کرتا ہے، اگر صاحبِ خواب کا پیشہ آواز سے متعلق تھا اور خواب میں اپنے منہ کو معدوم دیکھے تو اس کے احوال کی بندش اور حالات کے الٹ ہونے کی دلیل ہے، جبکہ بسا اوقات مسکن کے خراب ہونے، برتن کے ٹوٹنے یا چرواہے کے توشہ دان کے ٹوٹنے اور قید سے چھٹکارے پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔
خواب میں تالو یا ٹھوڑی دیکھنا میاں بیوی، دو شر یک یا دو بیٹوں کو دیکھنا ہے۔
خواب میں سانس کی نالی کو دیکھنا ملک الموت کو دیکھنا ہے۔
خواب میں حلق کو دیکھنے کی تعبیر
Khwab me halq throat dekhne ki tabeer
(۱) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے حلق سے دھاگہ یا بال نکل رہا ہے، اس نے اسے کھینچا نہ تو وہ ٹو ٹا اور نہ ہی مکمل طور پر باہر نکلا تو یہ اس کی درازئ عمر اور بادشاہ سے لڑائی کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲) اگر خواب دیکھنے والا وزیر ہے تو اس کی وزارت اور اگر تاجر ہے تو اس کی تجارت میں ترقی کی طرف اشارہ ہے۔
(۳) انسانی حلق زندگی پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی حلق سے مراد گھر کی نالی اور کنواں وغیرہ بھی ہوتا ہے۔
(۴) چنانچہ اگر دیکھے کہ اس کے حلق میں عیب ہے تو گھر کی نالی اور کنویں وغیرہ کو مرمت کی ضرورت کی طرف اشارہ ہے۔