khwab me muhabbat dekhne ki tabeer
(۱) محبت کی تعبیر صدقہ، تکلیف، اندھا وبہرہ ہونا ہے، چونکہ بیداری میں عشق ایک ابتلاء وآزمائش اور ایسی شہرت ہے جس کے ساتھ لوگوں کی ہمدردیاں ہوتی ہیں۔
(۲) اسی طرح خواب میں محبت کرنا فقر کی علامت ہے اور مریض کے لیے دلیلِ موت بھی ہے۔
(۳) خواب میں مرنا بیداری میں عاشق بننے کی دلیل ہوتا ہے۔
(۴) خواب میں مرنے کے بعد زندہ ہونا معشوق کے ساتھ وصل کی علامت ہے۔
(۵) خواب میں جلنا اور داغ لگانا عشق پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) خواب میں جنت میں داخل ہو نا محبوب سے ملنے اور عاشق کے لیے معشوق سے وصل کی دلیل ہے جیسا کہ خواب میں آگ میں داخل ہونا محبوب کی فرقت کی علامت ہے، خواب میں محبت وعشق کرنا غفلت ودینی کمزوری اور دین میں فساد واقع ہونے کی علامت ہے اور مالی نقصان کی دلیل ہے اور خواب میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنا دینی پختگی، حسنِ یقین اور اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ کی دلیل ہے۔
(۷) کبھی اس خواب کی دلالت بیٹے کی بیوی کو طلاق دینے مال واولاد میں کمی اور بھائیوں کے ظلم پر بھی ہوتی ہے اور بعض مرتبہ اس کی دلالت فنا ہونے، بھوک اور امراضِ مختلفہ میں مبتلا ہونے اور پر خطر دور کے مقامات کے سفر کی دلیل ہے۔
(۸) خواب میں محبت وعشق کا دعوی کرنا ہدایت کے بعد گمراہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۹) اگر یہی خواب کوئی عالم دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی ملمع سازی سے لوگوں کو فتنے میں ڈالے گا اور ان کی ہدایت کے اصولوں کو توڑے گا، اگر کوئی حقیقت پسند شخص یہ خواب دیکھے تو اس کا مرتبہ بلند ہو گا، اس کا نام مشہور ہوگا، اس کی بات میں قوت پیدا ہو گی اور اس کے یقین اور دین دنیا میں زیاتی ہوگی۔
(۱۰) نومسلم شخص کے لیے یہ خواب دینِ اسلام کے لحاظ سے بصیرت اور ایمانی طاقت حاصل ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) خواب میں اپنے محبوب کا وصل کامیابی پر اور اس کے ساتھ ہم بستر ہونا صاحبِ خواب یا اس کے محبوب کو کوڑے لگنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۲) اگر اپنی محبوبہ بیوی کے محلِ جماع کے غیر میں وطی کرنا قسم میں حانث ہونے کی علامت ہے۔