خواب میں مورو کا درخت دیکھنے کی تعبیر

Khwab me moro darakht moro treedekhne ki tabeer

(۱) مریض کا خواب میں مورو درخت دیکھنا اس کی صحت کی دلیل ہے۔ اور کبھی مورو درخت دیکھنا قوم کی درستگی، چہرے کا بالوں سے چھپانے، یا بدن کا کپڑوں سے ڈھانپنے پر دلالت کرتا ہے۔ بسا اوقات نا امیدی کے ختم ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۲) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے مورو درخت  وعدہ پورا کرنے والے شخص پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۳) کسی مرد یا عورت کا خواب میں اپنے سر پر مورو درخت رکھا ہوا دیکھنا مرد کے لیے باقی رہنے والی بیوی اور عورت کے لیے شوہر کی علامت ہے۔

(۴) خواب میں اپنے گھر میں مورو درخت دیکھنا باقی رہنے والی خیر کی علامت ہے۔

(۵) کوئی شخص مورو درخت زمین میں گاڑے ہوئے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے معاملات تدبیر سے انجام دے گا۔

(۶) مورو درخت دائم رہنے والی عمارت اور کشادگی اور کبھی مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔

Tags: khwab me moro darakht moro tree dekhne ki tabeer, khwab me mareez ka moro darakht dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top