خواب میں مٹی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me mitti dekhne ki tabeer

(۱) مٹی کی تعبیر لوگ ہیں اس لئے کہ تمام لوگوں کی پیدائش مٹی سے ہے اور کبھی اس کی دلالت چوپایوں پر ہوتی ہے اور کبھی دنیا اور اہلِ دنیا کی علامت ہوتی ہے اس لئے کہ مٹی اجزاءِ زمین سے ہے اور زمین کے ساتھ ان سب کے معاش کا تعلق ہے۔ اہلِ عرب مالدار کو کہتے ہیں اترب الرجل۔

(۲) اور کبھی مٹی کی تعبیر فقر، میت اور قبر ہوتی ہے۔

(۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ زمین کھود رہا ہے یا اس سے مٹی نکال رہا ہے اور صاحبِ خواب مریض بھی ہے یا اس کے ہاں کوئی اور بیمار ہے تو یہ اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) اگر مسافر شخص مذکورہ خواب دیکھے تو کھودنا اس کے سفر اور مٹی اس سفر میں مالی منفعت کی علامت ہے اس لئے کہ زمین پر کدال مارنا سفر کی دلیل ہے۔

(۵) اگر صاحبِ خواب طالبِ نکاح ہو تو زمین کی تعبیر عورت ہے اور کھودنا اس کی بکارت ہے اور مٹی دال ہے عورت کے مال پر۔

(۶) صاحبِ خواب اگر شکاری ہے تو کھودنے کی تعبیر شکار کے لئے چھپنے سے اور مٹی کی تعبیر شکار سے کی جاتی ہے۔

(۷) خواب میں مٹی سے ہاتھ جھاڑنا یا کپڑا پھاڑنا غنی کے لئے ذہابِ مال اور ذلت وضرورت مند ہونے کی دلیل ہے۔

(۸) اگر یہی خواب کوئی مقروض شخص یا وہ شخص جس کے پاس کسی کی امانت رکھی ہوئی ہے دیکھے تو وہ اس قرض یا امانت کو واپس کرے گا۔ اور اس کے ہاتھ سے تمام مال ختم ہو جائے گااور اس کے بعد محتاجی اس کو دامن گیر ہو جائے گی۔

(۹) اگر کوئی مریض مذکورہ خواب دیکھے تو تعبیر ہے کہ مکاسبِ دنیا سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور اپنے مال سے خالی ہوگا کہ مٹی میں مل جائے گا۔

(۱۰) خواب میں مٹی پر ہاتھ مارنا مضاربت ومکاسب کی دلیل ہے اور لاٹھی سے مٹی پر مارنا سفر بخیر کی علامت ہے۔

(۱۱) بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ مٹی پر چلنا تلاشِ مال کی دلیل ہے۔

(۱۲) اگر خواب میں مٹی جمع کی یا اس کو کھایا تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب مال جمع کرے گااور اپنے ہاتھوں خرچ کرے گااگر زمین کسی اور کی ہے تو ہا تھ کا مال کسی اور کا ہے۔

(۱۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کچھ مٹی اٹھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ بقدرِ مٹی منفعت حاصل کرے گا۔

(۱۴) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں جھاڑو دے رہا ہے اور اس سے مٹی جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب سازش کرے گااور اپنی بیوی سے مال حاصل کرے گا۔

(۱۵) کسی نے خواب میں اپنے مکان سے مٹی جمع کی تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب مال جمع کرے گا۔

(۱۶) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اپنی دکان کی چھت پر جھاڑو دے کرمٹی باہر نکالی تو یہ اس کی بیوی کے مال ختم ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۷) آسمان سے مٹی کی بارش ہونا خیر کی علامت ہے اگر زیادہ نہ ہو۔

(۱۸) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا گھر منہدم ہوا اور اس کی مٹی یا غبار وغیرہ سے کچھ اس کو لگا تو دلیل ہے صاحبِ خواب کو میراث کا مال ملے گا۔

(۱۹) اگر صاحبِ خواب نے مٹی کو اپنے سر پر رکھ لیا تو خطرہ ہے ذلت کے ساتھ مال ملے گا۔

(۲۰) کسی نے دیکھا کہ کوئی آدمی اس کے سر یا آنکھوں پر مٹی ڈال رہا ہے تو دلیل ہے کسی معاملہ کو مشتبہ کرنے کے لئے کہ صاحبِ خواب پر وہ شخص مال خرچ کرے گا۔

(۲۱) خواب میں مٹی کی کثیر بارش دیکھنا دلیلِ عذاب ہے۔

(۲۲) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اپنی دکان میں سے مٹی اور کچھ چیزیں کپڑے وغیرہ باہر نکالے تو دلیل ہے کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گا۔

(۲۳) خواب میں اپنے آپ کو مٹی پر چلتا ہوا دیکھنا تلاشِ مال کی دلیل ہے۔

کسی نے دیکھا کہ وہ خود اپنے سر پر مٹی ڈال رہا ہے تو دلیل ہے صاحبِ خواب کو کوئی ایسا غم لاحق ہو گا جس میں وہ اللہ تعالی کی طرف رجوع نہیں کرے گاکبھی مٹی کی تعبیر انسان کی عمر، اس کی زندگی، رزق، زراعت، شکم سیری اور بھوک سے بھی کی جاتی ہے،کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پاک وصاف وطیب مٹی پر بیٹھا ہوا ہے تو سعادت ونصرت کی دلیل ہے، کبھی مٹی کی تعبیر صاحبِ خواب کے دین میں شک کی دلیل ہے اور مٹی دیکھنا اس مٹی کی طرف اشارہ ہے جس سے اس کی پیدائش ہے یا جس کی طرف اس کو لوٹنا ہے کبھی مٹی کی تعبیر پانی، آگ، ہوا وغیرہ سے بھی ہوتی ہے اس لئے کہ مٹی عناصرِ اربعہ میں سے ایک ہے۔

خواب میں مٹی کا پیالہ و دیکھنے کی تعبیر

Khwab me mitti ka piala dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں یہ بیوی یا گھر کے خرچ پر دلالت کرتا ہے چنانچہ اگر خواب اچھا ہو یا اس کی قیمت زیادہ ہو تو جس پر وہ دلالت کرے اس کے شرف کی علامت ہے۔

(۲) مٹی کے پیالے بیچنے والے کا خواب میں دیکھنا نرمی، امن اور سفر سے رکنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) بخلاف تانبے کے پیالے بیچنے والے کے کہ یہ تحریکوں اور سفروں کے لیے خاص ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top