خواب میں مسواک دیکھنے کی تعبیر

khwab me miswaak toothbrush dekhna

(۱) اور جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ مسواک کر رہا ہے تو جس قدر اس نے مسواک کی اس قدر وہ حضور ﷺ کی سنتوں میں سے کسی سنت کو ادا کرے گا اور یہ ہمیشہ کی پاکیزگی پر اور وہ اپنے اقرباء پر احسان کرنے والا ہونے پر دلالت کرتی ہے اور جو کچھ اُسے ملے گا اس میں ان کا بھی حصہ بنائے گا اور ان کی تکالیف کو برداشت کرے گا۔

(۲) اگر اس نے دیکھا کہ وہ کسی گندی چیز سے مسواک کر رہا ہے تو وہ کسی سنت کو حرام مال کے ذریعے قائم کرے گا۔

(۳) جس نے دیکھا کہ اس نے مسواک اٹھائی اور اُسے منہ میں ڈالا تو یہ سنت کی اتباع کی دلیل ہے۔

(۴) اور جس نے دیکھا کہ وہ مسواک کر رہا ہے اور اس کے منہ اور دانتوں سے خون نکل رہا ہے تو وہ گنا ہوں سے نکل جائے گا اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے گناہ کرنے پر اور یہ اپنے گھر والوں کو تکلیف دے گا اور ان کا مال لے گا اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ مسواک کر رہا ہے اور اس کے منہ سے خون نکل رہا ہے تو ایسا آدمی ہے جو لوگوں کا گوشت کھاتا ہے ”یعنی غیبت کرتا ہے“ اور مسواک بات میں صفائی اور سچائی پر بھی دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ یہ گناہوں سے پاکی پر اور کفر کے بعد اسلام پر اور قرض کے اترنے پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ یہ کسی ایسے کام پر بھی دلالت کرتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے اور وعدہ کے پورا کرنے پر اور بعض دفعہ یہ بیوی کے حاملہ ہونے پر یا کسی کنواری کی شادی ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top