Khwab me milne ya peeth pherne ki tabeer
خواب میں ایک دوسرے سے ملنا آپس میں صلہ رحمی کی علامت ہے اور دو یا تین دن کا مسلسل روزہ یا بغیر افطار کیے کئی کئی دن کا مسلسل روزہ کی طرف بھی اشارہ ہے۔
(۲) خواب میں علماء وصلحاء سے ملنا حفظِ عورت، ایفائے عہد اور حکمرانوں سے تقرب کی علامت ہے۔
(۳) خواب میں اہلِ بدعت یا ذمی کافروں سے ملنا صاحبِ خواب کے فسادِ دین اور اوقات کو لہو ولعب میں ضائع کرنے کی دلیل ہے۔
خواب میں پیٹھ پھیرنے کی تعبیر
Khwab munh morne ki avoid krne ki tabeer
(۴) کبھی اس کی تعبیر شکست سے کی جاتی ہے۔ ملاقات کے وقت ایک دوسرے سے منہ پھیرنا پشت یا مقعد کے مرض پر دلالت کرتا ہے۔
(۵) کبھی اس کی تعبیر سابقہ برائی کی طرف دوبارہ لوٹنے سے کی جاتی ہے۔
(۶) کبھی اس کی دلالت گناہ اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی پر بھی ہوتی ہے۔
(۷) اگر دیکھے کہ خواب میں منہ پھیر کر دوسری قوم کی طرف گیا اور ان کو لڑنے پر ابھارا تو یہ دلیل ہے کہ صاحبِ خواب لوگوں کے درمیان چغلیاں کرتا پھرے گا۔