خواب میں لٹکنے کی تعبیر

Khwab me latakne hang ki tabeer

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ چھت سے زمین کی طرف بذریعہ رسی لٹک کر نیچے آگیا، تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب ورع اختیار کرے گا اور اس کی خاطر اپنی ضروریات کو قربان کر دے گا۔

(۲) کسی نے دیکھا وہ اوپر سے نیچے گر گیا تو تعبیر یہ ہے کہ جس کے ساتھ اس نے امید وابستہ کی تھی اس سے نا امید ہو گا۔

(۳) کسی نے اپنے آپ کو کیچڑ یا تر زمین سے پھسلتا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ وہ دین یا دنیا کے اعتبار سے زوال پذیر ہوگا۔

(۴) کبھی گرنے کی تعبیر بات چیت کے لحاظ سے گری ہوئی باتیں کرنے سے بھی کی جاتی ہے۔

(۵) اہلِ قرابت کو غیر مناسب چیز کی طرف لٹکانا مثلاً درندہ یا حشرات کی طرف تو اہلِ شرکی طرف میلان کی علامت ہے۔ گائے، بکری کی طرف تدلل اہلِ خیر کی طرف میلان کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top