خواب میں لڑائی دیکھنے کی تعبیر

khwab me larai fight dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں کسی کے ساتھ لڑائی کرنا اس کے ساتھ دھو کہ کرنے کی علامت ہے اور کبھی لڑائی کی دلالت مہنگائی پر بھی ہوتی ہے۔

(۲) کسی شہر والوں کو خواب میں آپس میں لڑتے دیکھنا ان کے مہنگائی میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

(۳) اور بادشاہ کے ساتھ لڑنا ارزانی کی نشانی ہے۔

(۴) بادشاہوں کی آپس کی لڑائی فتنہ اور وباء پھیلنے پر دلالت کرتی ہے۔

(۵) رعیت اور بادشاہ کا آپس کا نزاع اشیاءِ خوردنی میں مہنگائی ہونے کی طرف مشیر ہے اور لڑائی کی تعبیر پریشانی، طاعون وغیرہ بھی ہو سکتی ہے۔

(۶) جنگی عمل تمام لوگوں کے پریشان اور غمگین ہونے کی علامت ہے، قصاص کا عمل کرنے والوں اور فوج والوں اور اسلحہ کا معاملہ کرنے والوں کے لیے یہ خواب دلیلِ خیر اور علامتِ آسانی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top