خواب میں لکڑی دیکھنے کی تعبیر

khwab me lakri wood dekhne ki tabeer

اس کی دلالت چغل خوری پر ہوتی ہے۔

(۱) کسی نے دیکھا کہ اس نے دو یا تین لکڑیاں آگ کے اندر جلانے کی غرض سے رکھیں تو دلیل ہے کہ اس علاقے میں غلط بات پھیلے گی اور بڑھتی چلی جائے گی۔

(۲) کسی دین سے منسوب شخص کا لکڑیاں دیکھنا چوری، قتل، زنا جیسے گناہوں میں مبتلا ہونے اور بادشاہ تک بات پہنچ جانے اور بادشاہ کی طرف سے اس پر حد قائم کرنے کی دلیل ہے۔

(۳) آگ جلانا بادشاہ تک پہنچے کی کوشش کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۴) خواب میں لکڑیاں اٹھانا لوگوں کی عزت کو داغدار کرنے اور ان کے بارے میں تکلیف دہ کلام کرنے کی دلیل ہے۔

(۵) خواب میں اپنے پاس لکڑیاں جمع دیکھنا رزق، ضروریات کے پورا ہونے اور میراث ملنے پر دلالت کرتا ہے یا وقف معطل سے مال ملنے کی علامت ہے۔

(۶) اپنے پاس ایسی جمع شدہ لکڑیاں دیکھنا جو کاٹے بغیر استعمال نہیں کر سکتے تو مشقت سے حاصل شدہ مال کی یا شر کی دلیل ہے۔

(۷) ان لکڑیوں کا جلانے یا کام کے لئے تیار ہونا اور کاٹنے کی ضرورت نہ ہونا بادشاہ کی قربت اور مشکل کے آسان ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے، کبھی لکڑی کی دلالت کند ذہنی اور مالِ موجود پر بخل کرنے پر ہوتی ہے، اس لئے بخیل اور کند ذہن کو اہلِ عرب فلان حطب کہتے ہیں۔

(۸) لکڑیوں کی گٹھڑی مختلف الانواع مال پر دلالت کرتی ہے۔

(۹) کسی مضبوط  آدمی کا اپنے پاس لکڑیوں کی گٹھڑی پانا کسی بڑے عظیم آدمی کی خدمت کرنے کی علامت ہے۔

(۱۰) مریض کے لئے خواب میں لکڑیاں جمع کرنا مرض کا علاج کرنے اور صحت یاب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۱) کسی پھلدار درخت کی لکڑی اس پھل سے حاصل شدہ مال میں فساد واقع ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۲) آگ جلانے کے لئے لکڑیوں کو آگے کرنا اللہ تعالی کے مقرب ہونے یا اپنے بچے کو ادب سکھانے کے لئے کسی مؤدب کے پاس لے جانے یا مقروض کو حاکم کے سامنے پیش کرنے یا کسی مریض کو طبیب کے پاس لے جانے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۳) لکڑیوں کو قریب کرنے سے پہلے آگ کا بھڑک جانا بچے کی کامیابی اور مقروض سے قرض کی وصولی میں کامیابی ہے۔

(۱۴) خواب میں لکڑی کھانا حرام مال کھانے یا لکڑی سے مارا جانے کی علامت ہے۔

(۱۵) اگر کوئی کشتی والا شخص خواب میں اپنی کشتی کو یا عام لکڑیوں کو جلتے دیکھے تو یہ اس کی کشتی کے غرق ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۶) چھلی اور تراشی ہوئی لکڑی اپاہج ہونے اور حرکت نہ کر سکنے کی علامت ہے۔

(۱۷) گوشت وغیرہ بھوننے کے لئے لکڑی کاٹنایا دہلیز کے دروازہ کے اوپر رکھنے کے لئے تراشنا فوائد اور معاش کے حصول کی دلیل ہے جبکہ برابر تیار ہو، اگر برابر نہ ہو تو بیوی کے اپاہج ہونے یا فوائد وغیرہ کے معطل ہونے کی علامت ہے۔

خواب میں لکڑ ہارا دیکھنے کی تعبیر

khwab me lakkar hara woodcutterdekhne ki tabeer

(۱) خواب میں لکڑ ہارے کو دیکھنا میراث تقسیم کرنے والے کو دیکھنا ہے  کیونکہ لکڑ ہارا بھی درختوں کی فوت شدہ شاخوں میں تصرف کرتا ہے، کبھی اس سے فوائد ومنافع کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے خصوصاً سردیوں کے موسم میں،  گا ہے نقل کلام، بوجھ اور گناہ بھی اس سے مراد ہوتے ہیں، خواب میں لکڑ ہارا چغل خوروں کے سردار اور بہت بڑے باتونی ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں  بڑھئی یا لکڑی کا کام کرنے والا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me barhai carpenter dekhne ki tabeer

اس کی رؤیت مندرجہ ذیل پر دلالت کرتی ہے،  شر، لڑائی جھگڑا، راحت بخش سفر، شادی، کثرتِ نسل۔ بڑھئی ایسے شخص کی بھی علامت ہے جو منافق قسم کے لوگوں کے ساتھ معاملہ کر کے ان کا مال چراتا ہے۔

خواب میں لکڑی دیکھنے کی مزید تعبیرات

Khwab me lakri wood dekhna

(۱) اس کی تعبیر نفاق سےبھی کی جاتی ہے۔

(۲) بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے کہ لکڑی کی دلالت ایسے شخص پر ہوتی ہے کہ جس کے دین کے ساتھ نفاق کی آمیزش ہو اور اس کا ظاہر باطن سے بہتر ہے۔

(۳) گیلی لکڑی کی تعبیر بچوں سے کی جاتی ہے، کشتی پر سوار حضرات کے لئے لکڑی دیکھنا کشتی پر دلالت کرتا ہے چنانچہ اس میں کمی زیادتی کشتی میں تغیر وتبدل کی علامت ہے۔

خواب میں  لکڑی فروش  کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me lakri bechne wala dekhne ki tabeer

(۱) اس کی دلالت رئیس المنافقین پر ہوتی ہے اور کبھی لکڑی فروش کی دلالت آبادی پر بھی ہوتی ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت نفاق پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top