Khwab me laathi stick dekhna
(۱) لاٹھی خواب میں عمدہ حسب والا آدمی ہے جس کے بہت سے مدد گار ہوں۔
(۲) اپنے ہاتھ میں لاٹھی دیکھنا کسی ایسے شریف وحسب والے مطلبی آدمی سے مدد لینا ہے جس میں نفاق ہو جو اپنے مال کے بڑھانے کے چکر میں ہو اور دشمنوں پر کامیاب بھی ہوتا ہو۔
(۳) اگر دیکھے کہ کھوکھلی لاٹھی پر سہارا لیا ہوا ہے تو مال ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
(۴) اگر خواب میں لاٹھی ٹوٹ جائے اگر صاحبِ خواب”والی“ ہے تو معزول ہو گا اور اگر تاجر ہے تو تجارت ختم ہو جائے گی۔
(۵) اگر دیکھے کہ لاٹھی زمین پر ماری ہے تو اس زمین پر یا اس زمین کے مالک پر غالب آئے گا۔
(۶) خواب میں لاٹھی ٹوٹنا ایسے شدید مرض کی علامت ہے جس میں قویٰ جواب دے جائیں، لاٹھی سے مراد ایسا قوی آدمی ہوتا ہے جس پر اعتماد کیا جا سکے۔
(۷) جو شخص خواب میں خود کو لکڑی کے سہارے پر چلتا دیکھے تو وہ کشتی کا سفر کرے گا، لاٹھی امر، نہی، دشمنوں پر مدد اور حصولِ مقصد کی دلیل ہے۔
(۸) اگر لاٹھی کھجور کی ٹہنی کی ہے تو عریانی کی دلیل ہے۔
(۹) اگر لاٹھی بادام کی ہو تو اچھائی یا برائی جو حالت بھی ہے اس کی یہ حالت ختم ہو گی۔
(۱۰) اور اگر لاٹھی شفتالو کی ہو تو کبھی اس سے مراد نفاق فی الدین ہوتا ہے۔
(۱۱) کبھی لاٹھی سے مراد سانپ اور جادو بھی ہوتا ہے۔
(۱۲) اگر دیکھے کہ کسی کو لاٹھی سے مارا ہے تو اس پر زبان درازی کرے گا۔
(۱۳) اگر دیکھے کہ پتھر پر لاٹھی ماری اور اس سے چشمہ جاری ہو گیا تو اگر فقیر ہے تو غنی ہو گا، اگر غنی ہے تو غنا میں مزید ترقی ہو گی، اس کی تعبیر بہر صورت رزقِ کثیر ہے۔
(۱۴) کبھی عصاء سے مراد خبیث الذہن مرد بھی ہوتا ہے اس لئے کہ عصا لکڑی ہے اور لکڑی کی تعبیر منافق مرد ہے۔