خواب میں کنواں دیکھنے کی تعبیر

Khwab me kunwan well dekhne ki tabeer

خواب میں پانی دیکھنے کی تعبیر ہنس مکھ اور خوش طبع بیوی ملنے سے کی جاتی ہے۔ اگر عورت خواب میں پانی دیکھے تو یہ اس کے لئے با اخلاق شوہر ملنے کی دلیل ہے، کنواں دیکھنا مال، علم یا شادی پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اس سے مراد قیدی، قید خانہ اور سازش بھی ہوتی ہے۔

(۳) کسی نے خواب میں کنواں کھودا اور اس سے پانی نکل آیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب ایک مالدار عورت سے نکاح کرے گا اور اس کے ساتھ مکر (دھوکہ) کرے گا اس لئے کہ اس نے گڑھا کھودا ہے۔

(۴) اگر کنواں کھودا مگر پانی نہیں نکلا تو یہ غریب عورت سے نکاح کی دلیل ہے۔

(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کنویں سے پانی پیا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحبِ خواب نے اسے خود کھودا ہو تو وہ چال سے مال حاصل کرے گا۔

(۶) اگر کسی دوسرے کے ذریعہ کھدوائے تو اس کے یا اس کے ہم نام کے ذریعے اس کو مال ملنے کی دلیل ہے۔

(۷) کسی نے خواب میں پرانا کنواں دیکھا کہ اس سے آنے جانے والے لوگ ڈول اور رسی کے ذریعے پانی لے رہے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ اس مقام پر کوئی عورت یا کسی عورت کا شوہر یا سر پرست ہو گا جس سے لوگ اپنی معیشت کے سلسلے میں فائدہ حاصل کریں گے۔

(۸) اگر دیکھا کہ کنواں کا پانی بھر گیا اور باہر بہہ گیا تو یہ اس علاقے میں غم وحزن اور رونے کی علامت ہیں۔

(۹) دیکھا کہ کنواں بھر گیا ہے لیکن باہر نہیں بہا ہے تو یہ خیر کی علامت ہے۔

(۱۰) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے باغ کو سیراب کرنے کے لئے کنواں کھود رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ ایک دوا تیار کرے گا،اس کو استعمال کر کے اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرے گا۔

(۱۱) کسی نے دیکھا کہ اس کا کنواں بھر گیا اور اس کا پانی باہر اتنا بہہ گیا کہ مکانات میں داخل ہو گیا۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کو ایسا مال ملے گا جو اس کے لئے وبال کا سبب بنے گا۔

(۱۲) اگر دیکھے کہ پانی گھر سے نکلا ہے تو یہ غم کے ختم ہونے اور بقدرِ خروج پانی، مال کم ہونے کی دلیل ہے۔

(۱۳) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ ایسے کنویں میں گر گیا جس کا پانی گدلا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کسی جابر و ظالم سرکاری آدمی کے ساتھ تصرف کرے گا۔ اور اس کی سازش و ظلم کی زد میں آئے گا اور اس کا معاملہ اس پر مشکل ہو جائے گا۔

(۱۴) اگر دیکھا کہ کنویں میں گر گیا مگر اس کا پانی صاف و شفاف ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کسی صالح آدمی کے لئے کام کرے گااور وہ اس سے راضی ہوگا۔

(۱۵) اگر دیکھا کہ وہ کنویں کے اوپر بیٹھا ہوا ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ ایک مکار آدمی کے ساتھ معاملہ کرے گا۔ اور اس کے قید سے بچ جائے گا۔

(۱۶) کنویں میں کچھ ڈول وغیرہ ڈالنا سفر کی علامت ہے۔

(۱۷) نامعلوم جگہ میں میٹھے پانی والا کنواں دیکھنا حصولِ دنیا کی نشانی ہے اور پانی کے بقدر رزق ملنے اور عمر لمبی ہونے کی بھی علامت ہے۔

(۱۸) خواب میں کنواں کا منہدم ہونا صاحبِ خواب کی بیوی کے مرنے کی دلیل ہے۔

(۱۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے دونوں پاؤں کنویں میں لٹکے ہوئے ہیں تو صاحبِ خواب مال کے معاملے میں سازش کا شکار ہوگا۔

(۲۰) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کنویں میں اترا اور درمیان میں اذان دی تو یہ سفر کی دلیل ہے، اور اگر اس کے راستے میں پانی خشک ہوتا چلا گیا تو یہ سرداری، ولایت و حکمرانی ملنے یا تجارت میں نفع حاصل ہونے کی علامت ہے۔

(۲۱) اگر درمیان میں کسی دوسرے کی اذان سنی تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحبِ خواب حکمران ہے تو اپنے عہدے سے معزول کیا جائے گا۔

(۲۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں یا زمین میں کنواں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کی معیشت میں استحکام ہوگا اور تنگی کے بعد خلافِ توقع وسعت نصیب ہوگی۔

(۲۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کنویں میں گر گیا تو یہ اپنے رتبے سے اور عزت سے گرنے کی نشانی ہے۔

(۲۴) کنواں مندرجہ ذیل اشیاء پر دلالت کرتا ہے: والد، والدہ، قبر، سازش، گالم گلوچ، ضروریات کی تکمیل،سفر، مقاصد کا پورا ہونا، بخل وغیرہ، یعنی مختلف حالات میں اس کی تعبیر مختلف اشیاء سے کی جاتی ہے، مثلاً ،گھر کے کنویں کی دلالت صاحبِ خواب کی بیوی، خادم، دکان، مال اور اس کی موت وحیات وغیرہ سے ہوتی ہے۔ اور غیر مستعمل کنواں سفر رک جانے کی علامت ہے اور راستوں میں مستعمل کنوؤں کی تعبیر مساجد وغیرہ سے کی جاتی ہے۔

(۲۵)اورکبھی کنوؤں کی تعبیر ایسی زانیہ عورت سے کی جاتی ہے کہ جس کے پاس ہر کوئی آتا ہو۔

(۲۶)اگر کنویں سے مراد اس کے نگران یا پڑوسیوں کے امور کے نگران ہوں تو راستے کا کنواں تنگی کے بعد وسعت کی علامت سمجھا جائے گا۔

(۲۷)اور زمین سیراب کرنے والا کنواں دیکھنا دنیا ہے کہ جس سے بعض فائدہ حاصل کریں اور بعض اس کے محتاج ہوں۔

(۲۸)کبھی کنواں مدارس و مکاتب پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۹) پانی سے خالی کنویں کی تعبیر دھوکہ اور خداع سے کی جاتی ہے۔

(۳۰) کسی نے خواب دیکھا کہ کسی محلہ یا شہر میں زم زم کا کنواں نکلا ہے تو تعبیر ہے کہ اس علاقے میں ایسا آدمی آئے گا کہ لوگ اس کی نیکی یا دُعا سے مستفید ہوں گے۔ کبھی یہ خواب اس علاقے کے لوگوں کے لیے اپنے دشمنوں پر غلبہ اور برکت کی نشانی بھی سمجھا جاتا ہے کبھی بوقتِ ضرورت بارانِ رحمت کے نزول کی علامت بھی ہوتا ہے۔

(۳۱) کنویں کے قریب کھڑے ہو کر اس کا صاف پانی پینا اہلِ علم کے لیے پانی علم، فقیر کے لیے مالداری، غیر شادی شدہ کے لیے شادی، حاملہ کے لیے بچہ کی پیدائش، ضرورت مند کے لیے ضرورت پوری ہونے، سفر کے خواہشمند کے لیے سفر، اس سفر میں فائدہ ملنے اور کسی مقصد کے حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے کے لیے کامیابی پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۲) کنویں کے پانی کا ختم ہونا اور نیچے چلا جانا کفر و شرک کی طرف اشارہ ہے۔

(۳۳) بسا اوقات کنواں دیکھنے کی تعبیر دینی امور میں شک وریب سے کی جاتی ہے۔

(۳۴) کسی نے خواب میں خود کو کنویں کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی عورت کے معاملے میں متفکر ہوگا۔

(۳۵) کسی نے دیکھا کہ اس کا کنواں چھوٹا ہو گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی اگر مریضہ ہے تو وہ مرض سے صحت یاب ہو جائے گی۔

(۳۶) کنویں کی دلالت بسا اوقات لوگوں کو نفع پہنچانے، ان کے معاملات میں کوشش کرنے اور دینی اور دنیاوی معاملات میں ان کی مدد کرنے والے پر بھی ہوتی ہے۔

(۳۷) خواب دیکھا کہ کنویں سے وضو کے لئے پانی نکال رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے والے مؤمن مرد سے مدد طلب کرے گا ۔ چنانچہ اگر وضو مکمل ہو تو دین، علم اور مرض کے لئے شافی ہونے کی دلیل ہے۔

(۳۸) اور کبھی اس کی دلالت بیوی اور زیادہ بولنے والے لڑکے پر بھی ہوتی ہے۔

خواب میں بغیر منڈیر کا کنواں دیکھنے کی تعبیر

(۱) بغیر منڈیر کے کنویں کی تعبیر غم، تکلیف اور قید خانہ سے کی جاتی ہے۔

(۲) غم یا تکلیف میں مبتلا شخص یا کوئی قیدی خواب میں بغیر منڈیر کے کنواں دیکھے تو ان مصائب سے چھٹکارا حاصل کرے گا۔

(۳) یہی خواب اگر کوئی اہلِ علم دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے مستفید ہوں گے اور وہ اپنے علم کی بدولت بادشاہوں تک رسائی حاصل کرے گا خصوصاً علمِ تعبیر کے ذریعے۔

(۴) کبھی بغیر منڈیر کے کنویں کی تعبیر بڑے حضرات کی طرف سے ایسے رسائل کی آمد سے کی جاتی ہے جس سے اس کو فرحت نصیب ہوگی۔

(۵) کبھی یہ خواب اس کے رشتہ داروں کے درمیان چپقلش اور حسد واقع ہونے اور رشتہ داروں کی طرف سے اس کے ساتھ غدر کرنے پھر ان کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) کبھی اس خواب سے صاحبِ خواب کے ناکردہ فعل پر تہمت لگنے اور پھر اس سے بری ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۷) کبھی اس کی دلالت غم کے دور ہونے اور ضروریات کے پورا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

(۸) کبھی اس خواب سے اشارہ سفر کی طرف ہوتا ہے اور کبھی اس کی تعبیر وہ لوگ اور اشیاء ہیں جن پر منڈیر والا کنواں دلالت کرتا ہے۔

(۹) کبھی اس کی دلالت آلہ تناسل کے بیکار ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

خواب میں کنواں صاف کرنے والے کو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me kunwan saaf krne wale ko dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اس کی رؤیت سفر میں احوال کے معتدل رہنے اور حصولِ مقام کی دلیل ہے۔

(۲) مریض کے لئے دلیل موت ہے اور تندرست کے لئے تکلیف کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) اس کی رؤیت قید خانہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔

Tags: khwab me kuwan well dekhne ki tabeer

error: Content is protected !!
Scroll to Top