خواب میں دودھ پینے پلانے کی تعبیر

Khwab me ksi mard ya orat ka doodh peene ki tabeer

(۱) خواب میں دودھ پینے یا پلانے سے مراد محتاجی، یتیمی، مال کا تلف ہونا اور تغیر مزاج ہوتا ہے۔

(۲) اگر کسی عورت نے دیکھا کہ وہ کسی انسان کو دودھ پلا رہی ہے تو دلیل ہے ان پر دنیا کا دروازہ بند ہو جائے گا اور قید ہو گا کیونکہ دودھ پلانے والی قیدی کی طرح ہوتی ہے جب تک بچہ پستان کو چھوڑ نہ دے کیونکہ پستان تو بچہ  کے منہ میں ہوتا ہے اور اس حال میں عورت کے لیے اٹھنا ناممکن ہوتا ہے۔

(۳) ایسے ہی جو دودھ کو جوس سمجھ کر پیے خواہ وہ بچہ ہو یا مرد ہو یا عورت۔

(۴) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بچہ کو دودھ چھڑانے کے بعد پلا رہا ہے تو وہ قید ہو گا یا بیمار ہو گا یا اس پر دنیا کا دروازہ بند ہو جائے گا، اگر وہ عورت ہوئی اور ہوئی بھی حاملہ تو وہ اپنے حمل کے ساتھ بچ جائے گی۔

(۵) اور اگر کسی نے کسی شکار کو دودھ پلایا یا اس سے پیا تو اس کو سختی آئے گی پھر اس پر اللہ تعالی وسعت کر دیں گے۔

(۶) اور کسی نے دیکھا کہ اس کے پستانوں میں دودھ ہے تو وہ اس دنیا سے مشرف ہوگا جس کے متعلق وہ سوچ رہا ہے یا جو اس کو حاصل ہے جب تک کوئی اس سے دودھ نہ پی لے، اگر کسی نے پی لیا تو پھر پلانے والے اور پینے والے دونوں کی اس میں بھلائی نہیں۔

(۷) اور اگر کسی عورت نے دیکھا کہ کسی مرد نے اس کا دودھ پی لیا ہے تو وہ اس سے دودھ کے برابر مال لے گاخواہ وہ ناگوار ہی کیوں نہ سمجھ رہی ہو۔

(۸) اور اگر کسی نے دیکھا گویا وہ عورتوں کو دودھ پلاتا پھر رہا ہے لیکن اس کا دودھ نہیں نکلتا تو وہ لڑکوں سے اغلام بازی کرتا ہو گا۔

(۹) اور اگر کسی نے بیمار دیکھا کہ وہ دودھ پلا رہا ہے تو وہ اپنی بیماری سے تندرست ہو جائے گا کیونکہ دودھ سے ہی اس کی پرورش ہوئی تھی۔

Tags: Khwab me doodh pina, khwab me doodh pilana,

error: Content is protected !!
Scroll to Top