خواب میں کوئلہ دیکھنا

khwab me koila coal dekhna

(۱) خواب میں کوئلہ کا درخت خطر ناک آدمی پر دلالت کرتا ہے، بعض علماءِ تعبیر کے نزد یک خواب میں کوئلہ کی تعبیر مالِ حرام ہوتی ہے جبکہ بعض حضرات کے نزدیک بادشاہ کی طرف سے حاصل ہونے والے رزق کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۲) خواب میں ایسا کوئلہ دیکھنا جس میں آگ کا اثر بھی ہو آزمائش میں مبتلا ایسے آدمی پر دلالت کرتا ہے جس پر بادشاہ نے ظلم بھی کیا ہوا اور اس کا مال بھی چھین لیا ہو۔

(۳) جلا ہوا کوئلہ جس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکتا ہو یا راکھ کی طرح کا ہو تو باطل امر پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) خواب میں بڑا کوئلہ دیکھنا جبکہ اس کو چھوٹے کرنے کی ضرورت ہو پریشانی تھکاوٹ اور احوال کی تبدیلی پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) خواب میں چھوٹا کوئلہ جبکہ احتیاج بڑے کوئلہ کی ہو مال کی کمی کی دلیل ہے، بسا اوقات خواب میں کوئلہ گرم طبیعت کے سراٹھانے پر دال ہوتا ہے، سردیوں کے زمانے میں کوئلہ دیکھنے کی تعبیر مال کے ساتھ بھی کی جاتی ہے۔

(۶) اگر کوئی کسی آدمی کو دیکھے کہ اس نے صاحبِ خواب کو غلام ہدیہ میں دیا تو وہ اس کو بوری کی گون ہدیہ میں دے گا، بعض کے نزدیک آگ میں جلائی جانے والی ہر چیز فسق کی دلیل ہوتی ہے۔

خواب میں کوئلہ بیچنے والا دیکھنا

khwab me koila coal bechne wala dekhna

(۱) خواب میں کوئلہ بیچنے والے کو دیکھنا برائی، کینہ، فتنہ، کالے چہرے اور جھوٹ پر دلالت ہوتا ہے، کوئلہ بیچنے والے کی تعبیر کبھی اس ظالم بادشاہ سے کی جاتی ہے جو لوگوں کے مالوں پر قبضہ کر کے اس کو جلا دیتا ہے اس لئے کہ درخت آدمی پر دال ہے اور کوئلہ اسی سے ہے۔

(۲) اگر کوئلہ کو بازار میں بکتا دیکھے تو یہ ایسی قوم ہے جس کو بادشاہ کی وجہ سے احتیاج کا سامنا ہے لیکن اللہ پاک اس کے مال اور مرتبہ کو ان پر لوٹا دے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top