خواب میں کشتی دیکھنے کی تعبیر

khwab me kishti ship dekhna

(۱) خواب میں کشتی دیکھنا غم، گھبراہٹ، بیماری، تنگی یا قحط میں مبتلا شخص کی نجات پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اور خشکی میں کشتی کو دیکھنا نجات کی دلیل ہے۔

(۳) اگر اس نے اس کو زمین پر کھینچا تو وہ قیادت کرے گا اور دین میں منافقت کرے گا۔

(۴) اگر وہ کشتی میں کسی نیک قوم کے ساتھ سوار ہوا تو وہ ہدایت کا اتباع کرے گا اور اللہ تعالی اس کو بخشیں گے اور اگر وہ اس سے بچ گیا تو وہ اپنے دشمنوں سے بچ جائے گا۔

(۵) اگر کسی معزول آدمی نے دیکھا گویا کہ وہ کشتی پر سوار ہوا تو وہ کسی بادشاہ کی طرف سے اس قدر والی بنے گا جس قدر وہ سمند ر تھا اور اس کی ولایت اتنی ہی ہو گی جس قدر کشتی ہے اور جس قدر اس کی وسعت ہے اور جس قدر وہ خشکی سے دور ہو گا اس قدر معزولی سے دور ہو گا یا وہ سفر کرے گا اور وہ کسی غم میں مبتلا ہو گا اور جس قد ر وہ خواب میں خشکی سے دور تھا اس قدر وہ خوشحالی سے دور ہو گا اور اگر کشتی میں سوار ہونا کسی کام کے متعلق تھا تو وہ کسی خطرہ میں مبتلا ہو گا جس میں زندگی یا موت میں سے کوئی ایک ہی ہو گا۔

(۶) اور اگر یہ خواب اس شخص نے دیکھا جو والی بننے کے لائق نہیں ہے تو وہ کسی خطرہ میں ہے جس میں اُسے نجات یا ہلاکت میں سے ایک ملے گی۔

(۷) اور جو شخص ہلاکت کے قریب تھا اور اس نے دیکھا کہ وہ کشتی میں سوار ہے تو اسے خوشحالی اور نجات ملے گی یا وہ کسی پر خطر آدمی کو پکڑ لے گا اور اگر وہ اس سے نکل کر خشکی میں آ گیا تو تعبیر ہے وہ نافرمانی کرے گا اور اگر صاحبِ خواب کے ہاتھ سے حکومت گئی ہوئی تھی یا وہ تاجر تھا اور اس کا مال ضائع ہو چکا تھا تو کشتی سے مراد حکومت یا مالِ تجارت کی واپسی ہے ۔

(۸) بادشاہت سے منسوب کشتی خواب میں نکلنا دلالت کرتا ہے مملکت کے زائل ہونے پر خواہ وہ موت کی وجہ سے ہو یا زندگی کی وجہ سے اور اگر وہ کشتی غم کی طرف منسوب ہو تو یہ اس کے لئے نجات کی دلیل ہے کسی دعا یا صدقہ یا دواء کی وجہ سے۔

(۹) اور اگر وہ کشتی ڈوب گئی اور وہ اس کے کسی تختے وغیرہ سے لٹک گیا تو اگر وہ والی ہے تو دلیل ہے بادشاہ اس پر غضبناک ہو گا اور وہ معزولی کے قریب ہو گا پھر جس سے وہ ڈر رہا تھا اس سے بچ جائے گا اور اس کی حکومت واپس آ جائے گی  اور اگر وہ تاجر ہے تو یہ اس کے اس مال میں نقصان کی علامت ہے جس سے وہ اعراض کر رہا ہے۔

(۱۰) اور اگر وہ ڈوب گئی تو یہ بھی ڈوبنے والے کی طرح ہے اور اگر اس نے دیکھا گویا کہ وہ مع کشتی کے پانی کی تہہ میں چلا گیا تو وہ لوگوں کے ہاتھوں میں مرے گا اور خواب میں یہ مرنا اس کے لئے اس برائی سے نجات کی علامت ہو گی جس سے وہ موت کے بعد ڈر رہا تھا۔

(۱۱) اگر اس نے دیکھا کہ وہ کشتی میں ہے جو کہ سمندر میں ہے تو وہ بادشاہ کے معاملہ میں دخل دے گا  اور بیداری میں اس کی وہی حالت ہو گی جو کہ کشتی میں تھی اور کہا گیا کہ کشتی کی تعبیر غم، بیماری، قید یا ایسے کام کی اصلاح ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے اور اس کے کرنے اور نہ کرنے میں اٹک جاتا ہے یعنی اس سے بچ جائے گا اور اس میں ہلاک نہیں ہوگا۔

(۱۲) اور اگر دیکھے کہ اس کی کشتی غرق ہو گئی اور اس کے تختے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تو یہ اس کے والد یا چچا یا ان جیسے کسی اور کی طرف سے مصیبت آنے کی علامت ہے۔

(۱۳) اگر وہ غرق ہو گئی تو یہ پر سلامت سفر کی علامت ہے اور خالی کشتی تجارت میں منافع حاصل ہونے کی علامت ہے۔

(۱۴) جس نے دیکھا کہ وہ ایسی کشتی میں ہے جو لوگوں سے بھری ہوئی ہے تو یہ سفر میں سلامتی کی علامت ہے۔

(۱۵) جس نے دیکھا گویا کہ وہ ایسی کشتی میں ہے جو کہ کھڑی ہے اور حرکت نہیں کر رہی تو یہ قید پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۶) اگر اس نے اس کی رسیوں کو پکڑ لیا اور وہ بادشاہ کے خیر خواہوں میں سے تھا تو وہ بادشاہ کے خاص لوگوں سے قریب ہو گا اور ان سے ملے گا اور اس کے ہاتھ میں چپو ہو تو وہ کسی ایسے آدمی کے ساتھ ہو گا جو ٹھوکر کھائے گا اور کسی آدمی کی شرکت سے مال پائے گا۔

(۱۷) جس نے کشتی کی رسیوں کو پکڑ لیا تو وہ دین کے معاملے میں اچھا ہو گا۔

(۱۸) اور کسی ایسے آدمی کے ساتھ رہے گا جس کے ساتھ رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور جوان کو جدا کرنا چاہے تب بھی نہیں کر پائے گا۔

(۱۹) جس نے دیکھا کہ وہ بہت بڑی کشتی میں تھا جو کہ کھڑی تھی تو وہ اس سال خوشحال ہو گا اور اس کا رزق بڑا وسیع ہو گا۔

(۲۰) اگر اس نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر والوں اور دوستوں سمیت اس میں سوار ہوا تو وہ عزت، جمال، خیر اور برکت پائے گا اور دشمنوں کے ہاتھ سے بچے گا اور اگر اس نے دیکھا کہ اس چھوٹی کشتی میں دریا عبور کیا تو وہ کسی ایسے خطرہ میں مبتلا ہو گا جس میں اُسے غم پہنچے گا۔

(۲۱) جس نے دیکھا کہ وہ کشتی میں بڑے آرام اور سکون سے سفر کر رہا ہے تو یہ سب لوگوں کے لئے بھلائی کی دلیل ہے۔

(۲۲) اگر اس نے دیکھا کہ اس کو چلنے میں سخت تعرض اور پریشانی ہے تو یہ دلالت کرتا ہے کسی ایسے غم اور سختی پر جس میں وہ واقع ہو گا۔

(۲۳) جس نے دیکھا گویا کہ کشتی پھٹ گئی اور اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا حال برا ہو گیا تو یہ سب لوگوں کے لئے شر کی علامت ہے لیکن جو شخص قیدی یا غلام تھا تو یہ اس کے لئے قید اور غلامی سے نجات کی نوید ہے۔

(۲۴) اگر کسی نے دیکھا گویا کہ وہ سمندر میں کشتی کے ذریعے چلنے پر قادر نہیں ہے تو کوئی قوم اُسے قید کرے گی اور اس کے کاموں اور حالات کی بندش پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۲۵) چنانچہ کسی انسان نے دیکھا کہ وہ خشکی میں چل رہا ہے درخت اور پہاڑ اس کے سامنے آرہے ہیں جو کہ اس کے چلنے میں رکاوٹ ہیں تو یہ اس کے مقید ہونے اور کاموں کی بندش پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۶) جس نے دیکھا کہ وہ سمندر کے کنارے پر ہے اور وہ دیکھ رہا ہے کہ کشتی سمندر میں بڑے اطمینان سے چل رہی ہے تو یہ سب لوگوں کے لئے بھلائی کی علامت ہے اور یہ سفر پربھی دلالت کرتی ہے اور جوسفر میں ہواس کی واپسی پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ یہ ایسی خبروں پر دلالت کرتی ہے جو دریا کی طرف سے آئیں۔

(۲۷) اگر کسی نے دیکھا کشتی ٹیڑھی ہیں اور چلنے میں اُن کی رکاوٹ ہے تو خیر اور بھلائی کی علامت ہے جو بہت جلدی آئے گی اور کشتی کا کٹنا دیداروں، کاموں کے بندش، چیزوں اور ایمان کو مضبوطی سے پکڑنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۸) کشتی کا بادبان اس کے مدبر اور ملاح پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۹) کشتی میں رہائش دلالت کرتے ہیں خادم غلاموں پر اور چپو یہ کشتی کے چلنے پر اور کشتی والے کی اولاد پر دلالت کرتے ہیں اور کشتی کا اگلا حصہ کشتی کے مالک پر دلالت کرتا ہے تو جو بھی آفت اس پر آئے گی ٹوٹ پھوٹ کے اعتبار سے مالک کی حالت پر دال ہو۔

(۳۰) جس نے دیکھا کہ وہ کشتی میں سوار ہوا تو اس کو اچانک کوئی نقصان پہنچے گا۔

(۳۱) جس نے کشتی میں کوئی چیز پائی تو وہ مال کے طالب کے لئے مال پر اور کنوارے کے لئے شادی پر اور خلیفہ کے حواری کے لئے اعطاء پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۲) جس نے دیکھا کہ وہ کشتی میں ہے اور ہوا چل رہی ہے اور سمندر بھی او پر چڑھ رہا ہے اور اُس نے اس اضطراب کو دور کر دیا اور اس کو زائل کر دیا تو وہ ریاست اور مضبوط بادشاہت پائے گا اور لشکر بھی اس کی موجودگی اور اس کی عدم موجودگی میں بھی اس کی اطاعت کریں گے اور بڑے بڑے بادشاہ اس کے قریب ہوں گے۔

(۳۳) جس نے دیکھا کہ کشتی خون پر چل رہی ہے تو یہ زنا پر دلالت کرتا ہے۔

(۳۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس کی کشتی ٹوٹ گئی اور اس کے تختے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تو اس کی ماں مر جائے گی اس لئے کہ وہ اس کی کشتی تھی۔

(۳۵) جس نے دیکھا کہ اس نے کشتی خریدی اور وہ کنوارا تھا تو وہ شادی کرے گا یا کوئی باندی خرید لے گا اور کشتی کے چپو علم پر دلالت کرتے ہیں اس شخص کے لئے جس کے ہاتھ میں دیکھے ہیں۔

(۳۶) ہوا میں چلنے والی کشتی اس کے سوار کی موت پر دلالت کرتی ہے اور اگر یہ لشکر پر دلالت کرے تو وہ ٹوٹ جائے گا اس لئے کہ اس میں اسلحہ اور حاکم ہے۔

(۳۷) کشتی میں مر جانا آخرت کے عذاب سے نجات پانے کی دلیل ہے اور دنیا میں جس چیز سے ڈر رہا ہے اس سے نجات پائے گا۔

(۳۸) جس نے دیکھا کہ کشتی ٹوٹ گئی تو یہ اس کے سوار کے لئے نجات ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

(اَخَرَقْتَہَا لِتُغْرِقَ اَہْلَہَا) (ترجمہ: کیا تو نے اس کو اس لئے تو ڑا تاکہ اس میں بیٹھنے والوں کو ڈبو دے)۔ تو اس وجہ سے وہ کشتی بادشاہ کے ہاتھ سے بچ گئی جو ہر کشتی کو غصب کرتا تھا اور کہا گیا کہ کشتی سے مراد موٹی عورت ہے اس لئے کہ عرب موٹی عورتوں کو کشتیوں سے تشبیہ دیتے تھے اور کشتی دلالت کرتی ہے اسلام پر جو کہ جہالت اور فتنوں سے بچاتا ہے اور بعض دفعہ کشتی پل صراط پر بھی دلالت کرتی ہے جو کہ ایمان والوں کو آگ سے بچائے گا۔

(۳۹) اگر کوئی بیمار شخص مردوں کے ساتھ کشتی میں سوار ہوا تو یہ دنیا کے فتنوں سے نجات پانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۴۰) اگر وہ بیمار نہ ہواور کشتی پرسوار ہو تو اگر وہ طالب علم تھا تو کسی عالم کی صحبت سے فائدہ اٹھائے گا اور علم حاصل کرے گا جس سے جہالت سے بچ جائے گا، اس لئے کہ حضرت موسی علیہ السلام، حضرت خضر علیہ السلام کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے تھے اور اگر مقروض آدمی یہ خواب دیکھے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور اس کا غم زائل ہو گا اور اگر یہ کوئی محروم آدمی یا ایسا آدمی جس پر رزق تنگ ہو دیکھے تو اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہو گا۔

(۴۱) اگر کسی طالب علم نے دیکھا کہ اس کی کشتی اسے خشکی میں لے آئی اور وہاں اس کو لے کر چلنے لگی تو وہ اپنے علم ونجات سے بدعت، نفاق اور فسوق کی طرف بڑھے گا۔

(۴۲) اگر وہ طالب علم نہ ہو تو شاید وہ اپنی بیوی کی طلاق میں حانث ہو جائے اور اس کے ساتھ اسی حالت میں رہے یا وہ کسی باندی کو آزاد کر دے اور اس کے ساتھ وطی کرتا رہے یا اس کی صناعت ختم ہو جائے گی اور اس کا رزق کم ہو جائے گا اور وہاں سے ملے گا جہاں وہ نہیں چاہے گا۔

(۴۳) ہوا میں چلنے والی کشتی کی تعبیر دوسری تمام سواریوں کی تعبیر کی طرح ہے اور بعض دفعہ یہ بادشاہ یا حکام یا علماء یا رؤساء میں سے جو بیمار ہو اس کی نعش پر دلالت کرتی ہے۔

(۴۴) کشتی کی رسی کو پکڑنا اچھے دین اور نیکوں سے محبت اور ان سے جدا نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴۵) کشتی کو خواب میں دیکھنا والد، والده، آقا، مؤدب استاذ، معلم، مال، گھر، سواری، بیوی اور باندی پر، زانی عورت نیک اعمال پر دلالت کرتا ہے جو کہ ہلاکت سے آدمی کو بچاتے ہیں یا جس کا انسان ارتکاب کرے کوئی کام کاریگری وغیرہ اور یہ میت کے تابوت پر اور کام کے رکھنے پر اورنماز پر اور سنتوں پر جیساکہ عید کی نماز اور جمہ کی نماز وغیرہ پر دلالت کرتی ہے اور کشتی کو دیکھنا خوف اورامید پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اس کا سوار نجات کی امید رکھتا ہے اور ڈوبنے سے ڈرتا ہے اور کشتی بعض دفعہ اونٹوں پر بھی دلالت کرتی ہے جو بوجھ اٹھاتا ہے اور دلالت کرتی ہے مشکل کے آسان ہونے پر اور خوف سے امن پر اور بعض دفعہ کشتی مسجد یا بڑے بازار پر بھی دلالت کرتی  ہے لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے  اور کشتیاں خواب میں حضور ﷑کے اہلِ بیت کی غلامی پر بھی دلالت کرتی ہیں اس لئے کہ وہ نجات کی کشتیاں ہیں اور کشتیوں کا دیکھنا شراب خانوں پر بھی دلالت کرتا ہے جس میں انسان صحیح حالت میں یا چیختا ہوا داخل ہوتا ہے اور اس سے نکلتا ہے اور وہ نشہ میں مست ہوتا ہے اور اس کی عقل طیش اور غصہ میں ہوتی ہے اور کشتی خود انسان پر بھی دلالت کرتی ہے تو اس کے پاؤں پر اور اس کے چپو اس کے ہاتھوں پر اور اس کا بادبان انسان کی عقل پر جس سے لیتا اور دیتا ہے اور اس کے تختے اس کے پٹھوں پر اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ انسان کے اندرونی اعضاء پر اور اس کی رسیاں انسان کی رگوں پر دلالت کرتی ہیں۔

(۴۶) عیب دار کشتی صحت میں محنت اور کوشش پر اور علم اور دشمن سے سلامتی پر اور فقیر کے غنی ہونے پر دلالت کرتی ہے اور کشتی کا پہاڑ پر بیٹھ جانا دشمنوں سے سلامتی پر دلیل ہے۔

(۴۷) اس کا خشکی پر چلنا حاصل نہ ہونے والی چیز کو طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ سختیوں اور خطروں سے سلامتی پر دلالت کرتا ہے اور اگر کشتی اس کو لے کر ہوا میں اڑی تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے نعش اٹھانے کی علامت ہے۔

(۴۸) اگر دیکھے گویا کشتی نے اس کو سمندر میں ڈبو دیا ہے تو یہ اس کے جہنمی ہونے کی علامت ہے۔

(۴۹) اگر اس کی کشتی لو ہے یا پتیل کی بن گئی تو یہ اس کے طولِ عمر کی دلیل ہے یا اس کی راحت وآرام کے ہمیشہ رہنے کی علامت ہے۔

(۵۰) اگر آدھی لوہے کی اور آدھی لکڑی کی ہو گئی تو جس ٌر کشتی دلالت کرے گی اس پر مشتبہات داخل ہوں گے۔

(۵۱) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے کشتی کو کھا لیا یا نگل لیا تو اس کی قیمت کھائے گا یا کوئی بھی وراثت پائے گا یا اونٹوں کا گوشت کھائے گا۔

(۵۲) اگر اس نے دیکھا کہ کشتی نے اس کے ساتھ وہ کیا جو وہ چاہتا ہے تو وہ جاہلوں سے حکمت پائے گا۔

(۵۳) حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی خوشیوں اور مسرتوں پر اور بارش کے اترنے پر دلالت کرتی ہے لیکن اگر دیکھنے والے ظالم ہوتو یہ قحط اور بلاء پر دلالت کرتی ہے اور حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی سختیوں سے آسانی پر دلالت کرتی ہے اور سمندر کے مسافروں کے لئے غرق سے سلامتی کی علامت ہے اور کنوارے کے لئے شادی پر دال ہے اور بڑے منصب اور دشمن پر غلبہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔

خواب میں کشتی ساز دیکھنا

khwab me kishti saaz dekhna

اس کی تعبیر باندیوں اور عام عورتوں کی دلالی کرنے والا آدمی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top