Khwab me khatne ki jaga circumcision dekhne ki tabeer
(۱) اس کی رؤیت ناپاکی سے پاکی اور خوشی ومسرت پر دلالت کرتی ہے۔
(۲) خواب دیکھا کہ اس نے ختنہ کیا تو دلیل ہے کہ وہ ایسا عمل کرنے لگے گا جس کے سبب اللہ تعالیٰ اس کو گنا ہوں سے پاک کرے گا۔
(۳) کبھی ختنہ کرنا پچھنے لگوانے اور باکرہ عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے اور باکرہ کے لئے حیض آنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۴) کبھی ختان کی دلالت زوجہ کی طرف مراجعت کرنے اور کبھی نام کے بلند ہونے پر بھی ہوتی ہے۔
(۵) غیر ختنہ بیوی سے یا اولاد یا والدین سے جدائی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
(۶) خواب میں اپنے آپ کو غیر مختون حالت میں دیکھنا مال کے غرض سے مرتد ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ حشفہ کی دلالت ایسے مال کی زیادتی پر ہوتی ہے جس میں کمزوری اور ضعف ہو یا اسلام کے احکامات کو پس پشت ڈال کر گناہ کی طرف راغب ہونے کی دلیل ہے۔
خواب میں ختنہ کرنے والا دیکھنے کی تعبیر
Khwab me khatna karne wala dekhne ki tabeer
اس کی دلالت بے پردگی پر ہوتی ہے اور برائی کے فاش ہونے کی بھی علامت ہے اور ختنہ دیکھنا عورتوں کے رازوں پر مطلع ہونے اور ان کے پردہ پر مطلع ہونے کی علامت ہے اور یہ خواب عورتوں کے فروج کی تلاش پر بھی دلالت کرتا ہے۔