خواب میں خلیفہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khalifa dekhne ki tabeer

خلیفہ ہر وہ آدمی ہے جس کے علم اور مرتبہ کی وجہ سے لوگ اس کے پاس اپنے اختلافات لے جاتے ہوں۔

(۱) اگر خلافت کے مناسبِ حال کوئی خلیفہ دیکھا یا خود کو خلیفہ بنا دیکھا تو اچھی حالت اور اچھے انجام کی دلیل ہے۔

(۲) خلیفہ شریعتِ محمدی علی صاحبہا الصلوۃ والتسلیم کو رائج کرنے والا ہے، اس میں جو کمی زیادتی خواب میں نظر  آئے تو اس سے شریعت کے نفاذ کی کمی زیادتی مقصود ہو گی۔

(۳) خلیفہ کو دیکھنا کشفِ راز اور بلندئ درجات کی دلیل ہے۔

(۴) اگر صاحبِ خواب سے کسی نے کوئی وعدہ کیا ہوا ہے تو وعدہ پورا ہو گا اور مراد حاصل ہوگی۔

(۵) اگر دیکھے کہ کوئی نا اہل لوگوں پر حکمران ہے تو رعایا کی بری حالت حق سے دوری اور ظلم کی طرف میلان کا اشارہ ہے۔

(۶) اگر خواب میں کسی ظالم خلیفہ کو مرتے ہوئے دیکھے تو راحت اور امن نصیب ہوگا،  خلیفہ کو دیکھنے سے ہر ایسا آدمی مراد ہو سکتا ہے جس کے سامنے انسان اپنے معاملات رکھتا ہو جیسے حاکم، امام، والی، عالم اور والد وغیرہ، کبھی خلیفہ کو دیکھنا قیام، سنت، دین، تقوی وپرہیز گاری، لوگوں سے دور رہنے، اعتکاف، قول میں سچائی، دل کو اللہ اللہ سے آباد کرنے، گناہوں سے توبہ، کافر کے اسلام، اچھائیوں کے حکم اور برائیوں کے منع کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۷) اگر دیکھے کہ خلیفہ مر گیا یا اس کی حالت تبدیل ہوگئی تو جن پر خلیفہ دلالت کرتا ہے ان میں نقص کی دلیل ہے۔

(۸) اگر کوئی شخص خود کو دیکھے کہ خلیفہ بن گیا ہے اگر خلافت کا اہل ہے تو خلیفہ امامت کا اہل ہے تو امام اور اگر ولایت کا اہل ہے تو والی بنے گا، اگر اس کی اہلیت نہیں رکھتا ہو یا پھر قیدی یا پھر مریض بنے گا یا دور دراز کے سفر پر روانہ ہوگا۔

(۹) وگر نہ اپنے حقِ نفس یا اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی میں سستی کرے گا یا پھر اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ صاحبِ خواب اول عمر میں ضعیف اور آخر عمر میں نیک بخت ہو گا۔

(۱۰) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے اللہ تعالی نے زمین میں خلیفہ بنایا ہے اگر خلافت کا اہل ہے تو خلیفہ بنے گا، وگرنہ فتنہ وفساد اور خون کی ارزانی کی طرف اشارہ ہے، البتہ اس آفت سے اہلِ علم وتقوی محفوظ رہیں گے۔

(۱۲) خواب میں خلیفہ بننا عزت وشرافت کی دلیل ہے اگر وہ اس کا اہل ہو اور اگرکوئی خلافت وغیرہ کا اہل نہیں تو خواب میں خلیفہ بننا اس کے لئے اچھا نہیں ہے بلکہ ذلت اور محتاجی کی دلیل ہے۔

(۱۳) اگر دیکھے کہ خلیفہ کو قتل کیا ہے تو عظیم کام سر انجام دے گا اور فتح مندی حاصل کرے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top