خواب میں کھیتی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me khaiti farming dekhne ki tabeer

(۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ اس نے کھیتی بوئی تو یہ اس کی بیوی کے حاملہ ہونے کی علامت ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا وہ کسی اور کی کھیتی میں ہل چلا رہا ہے تو یہ اس کے اور اس کھیت والے میں لڑائی ہو گی۔

(۳) کھیتی کا جلنا بھوک اور قحط کی علامت ہے۔

(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سرسبز وشاداب کھیتی میں کوشش کر رہا ہے تو وہ نیک اور بھلائی کے کاموں میں کوشش کرتا ہو گا قطع نظر اس کے کہ وہ کام قبول بھی ہوتے ہوں یا نہیں۔

(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زمین میں کوئی چیز بوئی تو یہ شادی شدہ کے لیے اولاد اور کنوارے کے لیے نکاح کرنے کی خبر ہے اور اناج والے کے لیے آمدنی ہے، بادشاہ کے لیے مملکت میں کوشش ہے۔

(۶) اگر کسی یہودی نے دیکھا کہ اس نے کسی کھیتی میں بیج بوئے ہیں تو وقتل اور سنگسار کیا جائے گا۔

(۷) سبز کھیت لمبی عمر اور سوکھا کھیت موت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔

(۸) گندم کا بونا نیکی کا لینا دینا یا دُوگئے اجر کا صدقہ کرنے کی علامت ہے۔

(۹) گندم کی بالی شدت پر دلالت کرتی ہے، کبھی اس سے مراد ثواب کا دوگنا ہونا بھی ہوتا ہے اور جو اچھائی کی علامت ہے، کبھی کاشت پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ ایسی زمین میں کھڑا ہے جو کہ کھیتی کے لیے صحیح کی جاتی ہے تو وہ ایسا عمل کرے گا جس سے وہ کل بھلائی کی توقع رکھتا ہو گا۔

(۱۱) اور اگر کسی نے غیر محل میں کچھ بویا تو وہ لواطت یا زنا کرتا ہو گا۔

(۱۲) اگر دیکھا کہ بے وقتی کھیتی کاٹی جا رہی ہے تو یہ اس محلہ میں موت یا جنگ ہونے کی علامت ہے اور کھیتوں میں چلنا مجاہدین کی صفوں میں چلنے کی علامت ہے۔

(۱۳) اگر کسی نے اپنے لیے کوئی معروف کھیتی دیکھی تو یہ اس کا عمل ہے خواہ دینی ہو یا دنیاوی۔

(۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ سبز کھیت میں کوشش کر رہا ہے تو وہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں کوشش کرتا ہو گا۔

(۱۵) کھیت عورت پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ اس میں بھی بویا جاتا ہے، ہل چلایا جاتا ہے، وہ حاملہ ہوتی ہے وضع حمل کرتی ہے اور کھیتی کی تیار ہونے تک دودھ پلاتی ہے جس طرح کہ پودے ایک عرصہ بعد زمین سے مستغنی ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں اس کی بالی بچہ یا مال ہو گا۔

(۱۶) کبھی کھیت بازار پر اور اس کی بالی بازار کی چیزوں منافع اور فوائد پر دلالت کرتے ہیں کیونکہ کھیتی کے بھی بہت سے فوائد، ضروریات، نفع اور نقصانات ہیں ایسے ہی کھیت میدانِ جنگ پر بھی دلالت کرتا ہے اس کے خوشے فوجیوں پر دلالت کرتی ہیں۔

(۱۷) اور ان کی کٹائی فوجیوں کی تلواریں ہیں، کبھی یہ کھیت دنیا پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس کے خوشے لوگ ہوں گے خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے جوان ہو یا بوڑھے، کبھی کھیت ان تمام مقامات پر دلالت کرتے ہیں جہاں پر آخرت کی کھیتیاں بوئی جاتی ہے اور وہاں اجر وثواب کے اعمال ہوتے ہیں جیسے مسجدیں، اصطبل خانے، ذکر کے حلقے اور صدقات کی جگہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top