khwab me khaiti crops dekhne ki tabeer
اس کی دلالت نکاح پر ہوتی ہے۔
(۱) خواب میں کسی جاننے والے شخص کی زمین میں کاشت کرنا اس کی بیوی سے نکاح کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
خواب میں کھیتی باڑی کرنے والے شخص کو دیکھنا افضل ترین عمل کرنے والے شخص کی طرف اشارہ ہے۔ اگر اس کی کھیتی اُگ کر سر سبز ہے اور کاٹی گئی تو اگر اس کی تعبیر عمل ہو تو زمینداری کرنا گناہوں سے تو بہ کرنے کی بشارت ہے اور اس کی تعبیر دنیا ہو تو اچھی اور خوشحالی کی دلیل ہے۔
خواب میں کھیتی فصل کاٹنا دیکھنے کی تعبیر
khwab me khaiti katna dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں کھیتی کاٹنا مشکل کی آسانی اور جلد حصولِ دولت کی دلیل ہے، کبھی اس سے مراد ہلاکت اور کبھی نصیحت بھی ہوتی ہے۔
(۲) اگر کسی شخص نے دیکھا کہ خواب میں کھیتی کاٹ رہا ہے اگر وہ کسی ایسے شہر میں ہے جہاں لڑائی ہو رہی ہے یا جلا د اور لشکری ٹھہرے ہوئے ہیں تو درانتی سے کھیتی کاٹنے کی بمقدار لوگوں کے سر کٹیں گے۔
(۳) اگر وہ کسی ایسی جگہ ہے جہاں لڑائی کا نام ونشان بھی نہیں اور وہ کھیتی مختلف محلوں اور گھروں میں ہے تو وبا اور طاعون کا خطرہ ہے۔
(۴) اگر کھیتی بازاروں میں ہے تو نفعِ کثیر مراد ہے اور لوگ چیزوں کو بھاری منافع لے کر فروخت کریں گے۔
(۵) اگر دیکھا کہ کھیتی مسجد میں یا کسی اور اچھی جگہ ہے اور علاقہ ہی کے لوگ کھیتی کاٹ رہے ہیں نہ کہ اجنبی تو وہ نیکیاں اور اجر ہے۔ ہر آدمی کاٹنے کی بمقدار انہیں حاصل کر رہا ہے، اگر کھیتی کاٹنے والے کاشتکار ہوں۔
(۶) اگر کھیتی کو مکمل پکنے کے بعد کاٹیں تو کھیتی میں مصیبت یا اناج کا خاتمہ مراد ہے، کھیتی اجر وثواب ہے جو کاٹنے والے کو حاصل ہوتا ہے، بے وقت کھیتی کاٹنا موت اور قتال کی دلیل ہے، اگر بے وقت ہری بھری کھیتی کاٹے تو یہ جو ان کی مرگ ہے۔
(۷) اگر کھیتی سفید ہو تو بوڑھوں کی موت ہے۔
(۸) جو کٹی کھیتی میں چلا وہ مجاہدین کی صفوں میں چلے گا۔
خواب میں کھیتی کاٹنے والے دیکھنے کی تعبیر
khwab me khaiti kaatne wale dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں کھیتی کا دیکھنا فتنوں کو دیکھنا ہے، اگر دیکھے کہ کاٹنے والے سبز کھیتی میں اترے ہیں تو اس جگہ کوئی مصیبت آئے گی۔
(۲) اگر دیکھے کہ بے وقت کھیتی کاٹ رہے ہیں تو اس جگہ دشمن کے حملے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳) ورنہ اس جگہ بے برکتی اور تقلیلِ جنس ہو گی۔