خواب میں کنجوسی کرنے کی تعبیر

Khwab me kanjusi krne miserliness ki tabeer

(۱) خواب میں بخل کی تعبیر لا علاج مرض لاحق ہونے سے کی جاتی ہے۔

(۲) کبھی اس کی تعبیر بخل کرنے، نفاق اور جہنم کے قریب کرنے والے اعمال سے کی جاتی ہے۔

(۳) کبھی خواب میں بخل کرنا محتاجی اور مالی تنگی کی دلیل ہے اور کبھی یہ دلالت کرتا ہے مال والے کی ہلاکت پر اور کبھی اس سے بے تدبیر وارث کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۴) خواب میں بخل کرنا برا ہے چنانچہ اگر خود کو بخل کرتے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب لوگوں کے سامنے مذموم ہو گا۔

( ۵ ) اسی طرح خواب دیکھا کہ اس کی برائی بیان کی جاتی ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ بخیل ہو گا۔

(۶) خواب میں ناپسندیدگی کے ساتھ مال خرچ کرنا قربِ اجل کی دلیل ہے۔

(۷) خوشی سے مال خرچ کرنا علامت ہے خیر و نعمت ملنے کی۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top