Khwab me kamzor hone ki tabeer
خواب میں کمزور ہونا غربت اور ضعفِ حال اور مرتبے میں کمی واقع ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اگر بادشاہ خواب میں خود کو لاغر ہوتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے زیر کنٹرول علاقوں میں قحط پڑے گا، اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس کی فوج کمزور ہوگی ۔
اور بقول بعض علماء: خواب میں کمزور ہونا مرض میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا اور بعض دفعہ بھوک پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی کسی کے عشق میں مبتلا ہو کر کمزور ولا غر ہونے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔
کبھی خواب میں کمزور ہونے کی دلالت ایک فقیہ، ادیب، لطیف، قلیل مال اور کثیر اتباع والے شخص پر ہوتی ہے۔
اس کی آواز علم اور فقہ پر دلالت کرتی ہے۔