Khwab me kamra room dekhne ki tabeer
(1) کمرے کی تعبیر بیوی ہے۔ کبھی خواب میں گھر دیکھنا خود صاحبِ رؤیت کے جسم پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر کے اندر نیا کمرہ بنارہا ہے اگر صاحبِ خواب بیمار ہے تو صحت یاب ہوگا اور اس کا جسم صحیح ہو جائے گا۔ اور اگر اس کے گھر میں کوئی مریض ہو اس کی صحت کی علامت ہے لیکن اگر عادت مردے کو گھر کے کمرے میں دفن کرنے کی ہو تو تعبیر یہ ہے کہ وہ ہی کمرہ اس کی قبر بنے گا خصوصا اس گھر کو مشکل مقام میں بنائے یا اس میں ڈھول باجے دیکھے اور اگر اس گھر میں کوئی مریض نہ ہو اور کوئی غیر شادی شدہ فرد ہو تو اس کی شادی ہو جائے گی اور اس کمرے میں زفاف ہوگا۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی مجہول گھر کی چھت پر چڑھ گیا ہے تو یہ بقدرِ کمرہ عورت کی دلیل ہے۔
(۴) کسی نے دوسرے کمروں سے علیحدہ کئے ہوئے چونا کئے ہوئے کسی کمرہ میں داخل ہوا اور جس میں باتیں بھی ہو رہی ہوں تو یہ اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کو گھر کے وسط کے کمرے میں بند کر کے دروازہ مقفل کیا گیا ہے تو خیر وعافیت ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۶) کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ کمرے کو اٹھا کر چلا جارہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا کسی عورت کے خرچے کی مونت برداشت کرے گا۔
(۷) اور اگر کمرہ اس کو لیکر چل رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ عورت اس کی مؤنت برداشت کرے گی۔
( ۸ ) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا کمرہ سونے کا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ اس کا گھر جل جائے گا۔
(۹) خواب میں کسی چھوٹے کمرے سے نکلنا غم سے نکلنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۰) بغیر چھت کے کمرہ میں سورج یا چاند کا طلوع ہونا اس گھر کی عورت کے نکاح کی علامت ہے۔
(۱۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں ایک کچی مٹی والے کمرے کا اضافہ ہوا جو پہلے اس گھر میں نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس گھر میں ایک نیک صالحہ عورت کا اضافہ ہوگا۔ اور یہ کمرہ چونے اور اینٹ کا ہو تو اشارہ ہے کہ اس میں ایک مکار ومنافق عورت کا اضافہ ہوگا۔
(۱۲) خواب میں لوہے سے بنا ہوا کمرہ دیکھنا صاحبِ خواب اور اس کی بیوی کی درازئ عمر کی طرف اشارہ ہے اور چونے اور اینٹ کا کمرہ مکر ونفاق کی علامت ہے۔
(۱۳) اندھیرا کمرہ دیکھنا بد خلق اور کمینی عورت کی طرف اشارہ ہے اور یہی خواب اگر عورت دیکھے تو بد خلق شوہر کی علامت ہے۔
(۱۴) کسی نے دیکھا کہ کمرہ لوگوں کو لے کر چل رہا ہے تو یہ اس گھر میں رہنے والوں پر مصیبت کی دلیل ہے۔
(۱۵) کسی نے دیکھا کہ اس کے کمرے کو پانی چھڑک دیا گیا ہے تو یہ بقدرِ چھڑکاؤ بیوی کی طرف سے غم پہنچنے اور پھر اس سے نجات کی علامت ہے۔
(۱۶) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کسی شہر میں مکان بنا رہا ہے، اس میں کمرے ہیں اور قلعے ہیں تو تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب اس شہر میں نکاح کرے گااور اس کے بچے ہوں گے۔
(۱۷) کسی نے دیکھا کہ اس کا کمرہ پہلے سے زیادہ کشادہ ہو گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس گھر میں خوشی وخوشحالی ہوگی اور عورت کی جانب سے دولت ملے گی۔
(۱۸) کسی نے دیکھا کہ وہ نئے کمرے کی بنیاد ڈال رہا ہے تو یہ بہت بڑے غم کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۹) نیا کمرہ دیکھنا دشمنوں کی موت کی بھی علامت ہے۔
(۲۰) خواب میں گھر کو منقش کرتے ہوئے دیکھنا اس میں خصومت وجھگڑے کی طرف مشیر ہے۔
(۲۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر میں اندھیرا چھایا ہوا ہے تو یہ بے فائدہ وبے سرور لمبے سفر کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۲) اپنے کمرے کو روشن دیکھنا سفر کرنے اور اس میں بھلائی نصیب ہونے کی علامت ہے۔
(۲۳) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے کمرے کو منہدم کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی دوسرا اس کے مال کا وارث ہوگا۔