خواب میں کمر یا پیٹھ دیکھنا

Khwab me kamar back dekhna

(۱) اس کی دلالت اس پر ظاہر ہونے والی اشیاء یا ان چیزوں پر جس کا اظہار چاہتا ہے ہوتی ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت لباس پر ہوتی ہے یا جس کے ظاہر ہونے کو چاہتا ہے مثلاً ذخیرہ کیا ہوا مال یا ایسی مصلحت پر دلالت کرتی ہے جس کے ظہور کو چاہتا ہے۔

(۳) کبھی پیٹھ کی دلالت گھر کے ظاہری حصے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی شہر اور مذہب کے ظاہر ہونے پر ہوتی ہے۔

(۴) پیٹھ کا تقسیم ہونا خوف یا حزن کی دلیل ہے۔

(۵) کبھی پیٹھ کی دلالت لفظی اشتراک کی بنا پر نما زِ ظہر پر ہوتی ہے۔

(۵) خواب میں پیٹھ کا سرخ یا سیاہ ہونا اس پر مار پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) خواب میں پیٹھ کا موٹا اور چمکدار ہونا پُر رونق لباس پہننے کی علامت ہے۔

(۷) کبھی پیٹھ کی دلالت علم یا ولد یا اپنی پشت کو مضبوط کر نے والی قوت یا رہنے کی جگہ اور گھر پر بھی ہوتی ہے اور کبھی پیٹھ کی رؤیت بیوی کی ظاہری حالت پر دلالت کرتی ہے۔

(۸) خواب میں پیٹھ کو آگ سے داغا جانا اس کے بخل اور حقوق اللہ کو روکنے کی علامت ہے۔

(۹) کبھی اس کی دلالت غلام کے لئے اس کے آقا پر ہوتی ہے۔

(۱۰) خواب میں اپنی پیٹھ کا جھک جانا مصیبت میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۱۱) خواب میں اپنے کسی دوست کی پیٹھ کو دیکھنا اس کا اس سے روٹھ جانے اور روگردانی کرنے کی دلیل ہے۔

(۱۲) دشمن کی پیٹھ کو دیکھنا اس کے شر سے مامون ہونے کی علامت ہے۔

( ۱۳ ) خواب میں اپنی بیوی کی پیٹھ کو دیکھنا اگر وہ بوڑھی ہو اور عورت کی تعبیر دنیا لی جائے تو یہ اس کی دنیا کے اس سے منہ موڑنے کی علامت ہے۔

(۱۴) اگر معتدل حالت میں ہو تو تعبیر ہے کہ جس کام کے در پے ہے وہ اس سے نہ ہو گا۔

(۱۵) اگر اس کی بیوی جوان ہو تو دیر سے آنے والا قلیل خیر کے منتظر ہونے کی نشانی ہے۔

(۱۶) کبھی پیٹھ بڑھاپے پر بھی دلالت کرتی ہے اور یہی تعبیر پشت کی جانب تمام اعضاء کی ہے۔

(۱۲) درد کے باعث پیٹ کا جھکنا بڑھاپے اور فقیری کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۷) کبھی پیٹھ کا درد کرنا بھائی کی موت کی علامت ہوتا ہے۔

(۱۸) پیٹھ کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے جس کے ہاں پناہ لی جاتی ہے اور صاحبِ مال وجاہ ہے۔

(۱۹) چنانچہ پیٹھ میں درد یا کسی اور وجہ سے نقص واقع ہونا اس کے معتمد سربراہ رئیس کے اندر نقص واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۰) بعض علماءِ تاویل کے قول کے مطابق پیٹھ کی دلالت لحاف اور کپڑے کے اوپر کے حصے پر بھی ہوتی ہے چنانچہ اس میں تبدیلی لحاف اور کپڑے میں تبدیلی کی علامت ہے۔

(۲۱) خواب میں پیٹھ میں درد ہونا اس کے قابلِ اعتماد سرپرست کے محبوس ہونے کی بھی علامت ہے۔

(۲۲) خواب میں پشت پر بڑا بوجھ اٹھانا بہت بڑے قرض میں دینے کی طرف اشارہ ہے۔

(۲۳) بعض اہلِ تعبیر کا کہنا ہے کہ بھاری بوجھ برے پڑوسی پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۴) خواب میں پشت کا ٹوٹ جانا قوت واقتدار کے ختم ہونے، خود صاحبِ خواب یا اس کے سرپرست وسردار کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے۔

(۲۵) پشت پر بھاری بوجھ ہونا  غم، خطا وگناہ پر دلالت کرتا ہے۔

(۲۶) خواب دیکھا کہ اپنی پشت پر تابوت اور سامان اٹھایا ہے تو یہ قرض میں مطلوب ہونے کی علامت ہے۔

(۲۷) خواب میں پیٹھ پر لکڑیاں رکھ لانا غیبت، چغل خوری اور جھوٹی باتیں نقل کرنے کی علامت ہے۔

(۲۸) خواب میں پیٹھ کا ٹوٹنا سرپرست اور معتمد شخص اگر بیمار ہو اس کے مرنے کی دلیل ہے یا علامت ہے اس کے فقیر ہونے اور قبضہ میں موجود مال میں کمی آنے کی۔

(۲۹) بعض اہلِ تعبیر کے قول کے مطاق پیٹھ پر بھاری بوجھ ہونا کثرتِ عیال اور قلتِ مال کی علامت ہے۔

(۳۰) کبڑا شخص دیکھنا زیادتِ مال اور طولِ عمر پر دلالت کرتا ہے اور اس کی دلالت کثرتِ عیال اور کثرتِ نسل پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top